اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

اب پاکستان میں بھی آن لائن فضائی ٹیکسی چلے گی، تیاری حتمی مراحل میں داخل

datetime 20  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)نجی کمپنی کی جانب سے پاکستان میں پہلی ہوائی ٹیکسی متعارف کروانے کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئیں۔ اسکائی ونگزایوی ایشن کی جانب سے یہ سہولت پاکستان میں متعارف کروائی جائے گی جس کی بکنگ آن لائن ہوگی۔کمپنی کے سربراہ عمران اسلم نے بتایا کہ ڈی اے 40ڈائمنڈ سیریز ماڈل کے جہاز کا لیز پرمعاہدہ ہوگیاہے، جس کے بعد ایریل ٹورسروس کے لیے استعمال ہونے والا جہاز پاکستان پہنچ گیا۔

ایک انجن پر پر مشتمل جہاز میں بیک وقت چار مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ ایریل ٹورکے ذریعے ہنگامی طور پر کراچی سے دیہی سندھ اوربلوچستان کے دورافتادہ علاقوں تک سروس حاصل کی جاسکے گی۔عمران اسلم خان کے مطابق جہازجرمن ساختہ ہے جو 2000 فٹ کی بلندی پر 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے، طیارے کی سروس حاصل کرنے کے لیے ایپ متعارف کروائی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ فضائی ٹیکسی کے ذریعے گوادرکا سفر پونے تین گھنٹے جبکہ نواب شاہ سواگھنٹے میں ممکن ہوسکے گا، اسکائی ونگزایمبولینس سروس،ون ڈے پائلٹ اور ہوا بازوں کی تربیت پہلے سے کررہا ہے، اس منفرد سروس کے ذریعے انتہائی قلیل وقت میں کوئی بھی یہ خدمات حاصل کرسکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ طیارہ جیٹ فیول ون کے ذریعے ایک بارری فیولنگ کے ذریعے 11گھنٹے مسلسل اڑان بھر سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…