9 مئی پاکستان کی تاریخ کا شرمناک واقعہ، ایک اورپی ٹی آئی رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

20  مئی‬‮  2023

اسلام آباد (این این آئی)پی ٹی آئی کے راہنماء اجمل وزیر نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان اور 9 مئی کے واقعات کو پاکستان کی تاریخ کاشرمناک واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرنل شیر خان جیسے قوم کے ہیروز کی یادگاروں اور مجسموں کیساتھ کیا جانیوالا سلوک کی صورت قابل قبول نہیں ہے، تمام سیاسی جماعتیں اس ملک پر رحم کریں،ملک سب سے پہلے سیاست بعد میں ہے۔

اجمل وزیر نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،اجمل وزیر نے کہا کہ انہوں نے 18 مئی 2018 کو پی ٹی آئی جوائن کی جبکہ 25 مئی 2018 ء کو عام انتخابات ہونے جا رہے تھے جس پر عمران خان نے انہیں کہا کہ اجمل تم نے بہت دیر کر دی اگر پہلے پارٹی جوائن کرتے تومیں آپ کو ٹکٹ ضرور دیتا جس پر میں نے انہیں کہا کہ میں نے پارٹی ٹکٹ کیلئے نہیں کی بلکہ عوام کی خدمت کیلئے جوائن کی ہے،

آڈیو لیکس کا سب ے پہلے متاثر ہونیشخص بھی میں تھا جسکی جعلی اور بے بنیاد آڈیو لیک جاری کی گئی جو بعد میں تحقیقات پر جھوٹی اور جعلی ثابت ہوئی،اجمل وزیر نے کہا کہ انہوں نے پی ٹی آئی کو ایک ویژن کے تحت جوائن کیا تھا مگر 9 مئی کے واقعات کے بعد میرے لئے ممکن نہیں رہا کہ میں اس پارٹی کا مزید حصہ رہوں لہذاٰ آج سے میں اس پارٹی سے دستبردار ہو رہا ہوں کیونکہ میرے لئے سیاست سییہ ملک زیادہ اہم ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…