جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

حکومت نے عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا

datetime 19  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک بار پھرواضح کیا ہے کہ الیکشن اکتوبر میں اپنے وقت پر ہوں گے۔خواجہ آصف نے عرب ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیاسی بحران ضرور ہے لیکن بہت جلد اس پر قابو پا لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو پی ٹی آئی کے مسلح جتھوں نے عسکری تنصیبات پر حملے کیے۔ راولپنڈی، میانوالی اور لاہور میں پْرتشدد واقعات میں پی ٹی آئی ملوث تھی۔خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان میں اس سے پہلے بھی گرفتاریاں ہوتی رہی ہیں، میں بھی گرفتار ہوا تھا، میرا لیڈر اور میری سیاسی پارٹی کے کئی لوگ گرفتار ہوئے تھے، ہم گرفتار ہوئے لیکن ہم نے کبھی تشدد کی سیاست نہیں کی۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ ہم نے گرفتاریوں پر کبھی عسکری و سول تنصیبات پر حملے نہیں کیے، عسکری و سول تنصیبات پر حملے کرنے والے ملک دشمن ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ سیاسی اختلافات ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ املاک پر حملے کیے جائیں، پی ٹی آئی کے شرپسندوں نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت عسکری تنصیبات پر حملے کیے۔انہوں نے کہا کہ ایسا عمل پاکستان کے خلاف جنگ کے مترادف ہے، حملہ آوروں کے ٹرائل آئینی طریقہ کار کے مطابق ملٹری کورٹس میں ہوں گے، ہم نئی عدالتیں اور نئے قوانین نہیں بنا رہے، پہلے سے قوانین موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسے ملزمان کے پاس ہائی کورٹس اور پھر سپریم کورٹ میں اپیل کا حق ہوگا، ہم صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ شہروں میں امن بحال ہو چکا ہے اور چند دنوں میں حالات معمول پر ہوں گے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…