جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

پی ٹی آئی رہنما پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے رو پڑے

datetime 19  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جے پرکاش پارٹی سے مستعفی ہونے کا علان کرتے ہوئے روپڑے ۔کراچی پریس کلب میں پی ٹی آئی رہنما جے پرکاش نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ میں 2013 میں پی ٹی آئی میں شامل ہوا تھا،

پی ٹی آئی منظم پارٹی رہی ہے جس نے ملک سے کرپشن کے خاتمے کا عہد کیا تھا، یہ جماعت ہمیشہ کرپشن سے دور رہی ہے اور اس نے پاکستان کی معیشت میں اضافہ کرنے کی کوشش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں عمران خان اور عمران اسماعیل سمیت دیگر لیڈران کا شکر گزار ہوں کیوںکہ میں آج جس مقام پر ہوں یہ ان ہی کی بدولت ہے، اس پارٹی کے مشکل وقت میں ہم نے ساتھ دیا اور یہ جمہوریت کی پارٹی ہے، ہم نے پر امن احتجاج کیے مگر کبھی بھی ہمیں ایسے احکامات نہیں آئے جو ملک کے خلاف ہوں۔جے پرکاش نے کہا کہ میں 9 مئی واقعے کی مذمت کرتا ہوں کیوںکہ پاک افواج کے سبب ہمیں تحفظ ملا ہے، پاک افواج ہیں تو ہی ہم ہیں، 9 مئی کو کس نے ہنگامہ آرائی کی اس کی تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہوں، میں دل پر پتھر رکھ کر پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں، پارٹی چھوڑنے کے علان کے دوران جے پرکاش آب دیدہ ہوگئے تھے۔انہوں نے کہا کہ جب ملک ڈبنے کی جانب ہوتا ہے تو انسان کو دکھ محسوس ہوتا ہے، جن سے میرا تعلق رہا انہوں نے کبھی پر تشدد رویہ اختیار کرنے کے احکامات نہیں دیے، آپ اس سے سوالات کریں جنہوں نے ہنگامہ آرائی کی، پارٹی میں دس میں سے ایک کی غلطی کی سزا، ان سب کو نہیں دی جا سکتی۔واضح رہے کہ جے پرکاش 2018 سے 2023 تک رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں، جے پرکاش پی ٹی آئی اقلیتی ونگ کے صدر بھی رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…