ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

ظل شاہ قتل کیس،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت کی درخوست پر فیصلہ آگیا

datetime 19  مئی‬‮  2023 |

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے ظل شاہ قتل کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی 2 جون تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔جسٹس انوار الحق پنوں نے عمران خان کی عبوری ضمانت کی درخواست پر اعتراضات ختم ہونے کے بعد سماعت کی۔چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو لاڈلہ کہتے ہیں لیکن وہ آج بھی 5مقدمات میں ضمانت کے لئے عدالتوں میں پیش ہوئے۔

بعد ازاں عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی 2 جون تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔قبل ازیں سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تھانہ سرور روڈ پولیس نے بے بنیاد اور جھوٹا مقدمہ درج کیا ہے، حکومت کی جانب سے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔عمران خان نے درخواست میں استدعا کی کہ لاہور ہائیکورٹ عبوری ضمانت منظور کرنے کا حکم دے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ظل شاہ قتل کیس میں عبوری ضمانت پرہائیکورٹ آفس نے اعتراض عائد کردیا تھا ۔رجسٹرارآفس کی جانب سے اعتراض لگایا گیا ہے کہ عمران خان عبوری ضمانت کیلئے سیشن کورٹ رجوع کیے بغیر ہائیکورٹ کیوں آئے؟ ۔ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیا باجوہ نے ظل شاہ قتل کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت کی درخواست سننے سے معذرت کرلی تھی ۔ عمران خان جسٹس علی ضیا باجوہ کی عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس علی ضیا باجوہ نے ذاتی وجوہات کی بنا پر کیس سننے سے معذرت کرلی۔ جسٹس علی ضیا باجوہ نے درخواست کسی اور بنچ کے سامنے فکس کرنے کیلئے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…