پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

ایک اور سینئرترین رہنما کا عمران خان کا ساتھ چھوڑ نے کا اعلان

datetime 19  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکنِ قومی اسمبلی جے پرکاش نے بھی پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرلیں۔جے پرکاش مخصوص نشست پر پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جے پرکاش نے کہا کہ میں پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں

پارٹی کا ہر مشکل میں ساتھ دیا، ان13 مہینوں میں ہم نے پرامن احتجاج کیے، 9 مئی کو پرامن احتجاج پرتشدد ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ فوج ہے تو پاکستان ہے اور پاکستان ہے تو ہم ہیں، میں 9 مئی کو کراچی میں موجود تھا، ہمیں پرامن احتجاج کی کال دی گئی تھی بعد میں دیکھا کہ احتجاج فوجی تنصیبات تک چلا گیا، میں نہیں جانتا وہ لوگ کون تھے جنہوں نے یہ کیا، ان کو سزا ہونی چاہیے۔جے پرکاش نے کہا کہ مجھے کسی نے نہیں اٹھایا، میں اپنی ذاتی مصروفیات میں تھا، 9 مئی کے بعد چند دن میں نے سوچ کر یہ فیصلہ کیا، مجھ پر کوئی دبائو نہیں میں پاکستان کے لیے رو رہا ہوں، جب ملک ڈوبنے لگتا ہے تو تکلیف ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بڑی پارٹی میں ہر ایک کی اپنی سوچ ہوتی ہے، ان شرپسندوں کو پکڑنا چاہیے جو ملوث ہیں اور اس معاملے کی سب کو مذمت کرنی چاہیے، صدر عارف علوی کی سربراہی میں سندھ میں کام کیا ہے، عارف علوی نے جو باتیں کیں اس پر عمل ہونا چاہیے۔جے پرکاش نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کے اقلیتی ونگ کا صدر تھا، میں نے پاکستان بھر میں پارٹی کی کمیٹیاں بنائیں، میں ان سب کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے آج یہاں تک پہنچایا، میں اقلیتوں اور عام آدمی کے لیے کام کرتا رہوں گا۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…