بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان ریلوے کے وفد کا بھارت کے دورے کا انکشاف

datetime 13  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان ریلوے کے وفد کا بھارت کے دورے کا انکشاف ،کیا پاک بھارت تعلقات معمول پر آناشروع ہوگئے ؟ پاکستان ریلوے کے وفد نے چیئرمین ، سیکرٹری ریلوے کی سربراہی میں دہلی کا تین دن کا دورہ کیاوفد 11مئی کو واپس پاکستان پہنچا۔

اس خبررساں ادرے کے مطابق پاکستان ریلوے کے وفد نے بھارت کا دورہ کیاہے وفد چیئرمین /وفاقی سیکرٹری ریلوے مظہر علی شاہ کی سربراہی میں بھارت کا دورہ کیا وفد میں وفاقی سیکرٹری ریلوے کے ساتھ ڈی جی آپریشن فاروق ملک بھی ان کے ہمراہ تھے وفد 8مئی کو بھارت کے شہر دہلی پہنچا 8اور 9مئی کو ایکسپرٹ گروپ کی میٹنگ ہوئی جبکہ 10مئی کو ایس سی او ممبرممالک کے ریلوے سربراہان کی ملاقات ہوئی تھی وفد 11مئی کو واپس پاکستان پہنچ گیاہے۔ذرائع نے بتایاکہ بھارتی ریلو ے کے سربراہ نے پاکستان ریلوے کے چیئرمین کو کانفرنس میں شرکت کرنے کادعوت نامہ بھیجا تھا جس پر وزارت ریلوے کا اعلیٰ سطح کاوفد بھارت گیا۔اس حوالے سے جب ریلوے ترجمان نے رابطہ کیاگیاتو انہوں نے موقف دیتے ہوئے کہاکہ سیکرٹری ریلوے بھارت ایس سی او ررکن ممالک کے یلوے سربراہان کے اجلاس میں شرکت کرنے بھارت گئے ہیںسیکرٹری ریلوے کو بھارتی ریلوے کے چیئرمین انیل کمار لاہوتی(Anil Kumar Lahoti) نے دعوت نامہ بھیجا تھاجس کا ایجنڈا خطے کو جوڑنے تاکہ تجارت کو فروغ دیا جائے تھا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…