ا سلام آباد (این این آئی)ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم رہے گا تاہم گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے،
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کیبیشتر علاقوں میں موسم خشک رہاتاہم پنجاب،اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اورژالہ باری ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا میں مالم جبہ 21، بالاکوٹ 13، پٹن 07، سیدو شریف، بنوں 06، کاکول 05، دروش 02، کالام، چراٹ 01، گلگت بلتستان ث استور 18، چلاس 06، بگروٹ، گلگت 03، سکردو 02، پنجاب میں سیالکوٹ (ایئرپورٹ 18)، جوہرآباد 07، منگلا 04، چکوال 03، اسلام آباد (زیرو پوائنٹ 03، سید پور 02، گولڑہ 01)، راولپنڈی (شمس آباد 03، چکلالہ 01)، سرگودھا03، مری 02، جہلم، منڈی بہاؤالدین 01، کشمیر میں کوٹلی 06، گڑھی دوپٹہ 05، راولا کوٹ 08، مظفر آباد (سٹی 04، ایئرپورٹ 03) ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اس دوران ملک میں زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد 44، چھور، دادو، جیکب آباد اور موہنجو داڑو میں 43ڈگر ی سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔