مکوآنہ (این این آئی)رواں سال 2023 کا پہلا چاند گرہن 5 مئی کو ہوگا جو پاکستان سمیت ایشیا، یورپ اور عرب کے کئی ممالک میں دیکھا جا سکے گا۔چاند گرہن پاکستانی وقت کے مطابق 5 مئی جمعے کو رات 8 بجکر 14 منٹ پر شروع ہوگا اور رات کے 10 بجکر 22 منٹ پر عروج کو پہنچے گا جبکہ اختتام 6 مئی بروز ہفتہ رات 12 بجکر 31 منٹ پر ہوگا۔مجموعی طور پر چاند گرہن کا دورانیہ 4 گھنٹے اور 17 منٹ ہوگا جو پاکستان کے ساتھ ساتھ سمیت یورپ، ایران، عراق، متحدہ عرب امارات، روس اور چین سمیت متعدد ایشائی ممالک میں دیکھاجاسکے گا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں