منگل‬‮ ، 02 ستمبر‬‮ 2025 

مفت آٹا اسکیم میں 20ارب کی چوری انکشاف نہیں حقیقت ہے، چوری اس سے زیادہ ہوئی، شاہد خاقان عباسی

datetime 3  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مفت آٹا اسکیم میں 20ارب کی چوری انکشاف نہیں حقیقت ہے، تحقیقات ہوئی تو بتادوں گا کہ کیسے اورکہاں چوری ہوئی، میں نے جو نمبرزبتائے ہیں یہ کم ہیں، چوری اس سے زیادہ ہوئی ہے، آٹے کی 100بوریوں میں سے50یا60ہی غریب کو ملی ہیں،40چوری ہوئی ہیں،

میں نے نظام کی بات کی ہے کسی شخص یا حکومت کا نہیں کہا،پی ٹی آئی سے مذاکرات ناکام ہی ہیں کیونکہ پی ٹی آئی کی نیت خراب ہوتی ہے، فیٹف اورنیب کے معاملے پردودفعہ تحریک انصاف سے بات چیت کا تجربہ کرچکا ہوں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پرویزالٰہی کے گھرپر چھاپے کے دوران جو ہواوہ درست نہیں تھا، بکتربندگاڑی لے کر کسی کے گھر حملہ آور نہیں ہوناچاہیے، اگرچہ عمران خان ماضی میں یہ سب کرتے رہے اورپرویزالٰہی بھی اس کا حصہ تھے،

ہمیں اس برائی کو دوہرانا نہیں چاہیے، پرویز الٰہی کو بھی شامل تفتیش ہوناچاہیے، چھاپے سے وفاقی حکومت کا تعلق نہیں،یہ پنجاب پولیس ہے جہاں نگراں حکومت ہے، محسن نقوی کونہیں جانتا اوراگران کو معاملے کا نہیں پتہ تو پتہ کرلیں کہ کس نے کیا،جب آپ صوبے کیسربراہ کا عہدہ لیتے ہوتوپھر ذمہ داری توآپ ہی کی ہے، اگرعلم نہیں تھاتوپھران کے خلاف کاروائی کریں جنہوں نے یہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کے ساتھ ٹکراؤ ایک دن ہونا تھا اوراس سے پہلے ہوجاناچاہیے تھا،ہر ادارہ اپنی حد کو طے کرتا ہے لیکن بدقسمتی سے ہمارے ملک میں یہ نہیں ہوسکا،

ایک دن یہ ہوگا کہ عدلیہ فیصلہ دے گی اورپارلیمنٹ نہیں مانے گی،اگر وزیر قانون کہہ رہے ہیں کہ ججزتعیناتی پر باجوہ صاحب سے مشاورت کی توپھر کی ہوگی، اگر آئین اورقانون میں ایسی مشاورت کی اجازت نہیں تو پھر نہیں کرنی چاہی تھی،اسی سے سبق حاصل کرلیں اور اگلی دفعہ ایسا مشورہ نہ کریں، اب وہ وقت اگیا ہے کہ سب سبق سیکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مفت آٹا اسکیم میں 20ارب کی چوری انکشاف نہیں حقیقت ہے، تحقیقات ہوئی تو بتادوں گا کہ کیسے اورکہاں چوری ہوئی، میں نے جو نمبرزبتائے ہیں یہ کم ہیں، چوری اس سے زیادہ ہوئی ہے، آٹے کی 100بوریوں میں سے50یا60ہی غریب کو ملی ہیں،40چوری ہوئی ہیں، میں نے نظام کی بات کی ہے کسی شخص یا حکومت کا نہیں کہا، سی اینڈ ڈبلیو میں ایماندار ٹھیکیدار13سے15اوربددیانت 30فیصدرشوت دیتاہے،ایسی ایسی اسکیموں پر ادائیگیاں ہوتی ہیں جو کبھی بنی ہی نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)


پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…