پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

بھٹو کا نواسہ بھٹو کے آئین پر حملہ آور ہے: شاہ محمود قریشی

datetime 2  اپریل‬‮  2023 |

کراچی(پی پی آ ئی) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھٹو کا بنایا ہوا آئین زرداریوں نے برباد کر دیا ہے، بھٹو کا نواسہ بھٹو کے آئین پر حملہ آور ہے۔پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی 73کے آئین پر فخر کرتی ہے لیکن بھٹو کے نواسے نے ان کے بنائے گئے آئین پر حملے کا فیصلہ کیا ہے۔

کہتے ہیں جس آئین پر پیپلز پارٹی فخر کررہی تھی اسے توڑنے کی کوشش کی جارہی ہے، ذولفقارعلی بھٹو کا نواسہ آئین توڑنے کی کوشش کرنےوالی قوتوں کے ساتھ کھڑاہے،یہ کہنا پڑے گا کہ جو آئین بھٹو نے بنایا وہ آصف زرداری نے برباد کردیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ججز کو دباو میں لانے کیلئے کوشش کی جارہی ہے، کہا جارہاہے کہ 3ججز کیخلاف ریفرنس دائر کیا جائےگا، رانا ثنا اللہ نے گزشتہ روز ججز پر براہ راست حملے کی کوشش کی ہے۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ شہباز شریف نے پہلے سینیٹ کے فلور پر دعوت دی، کل کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اب پی ٹی آئی سے کوئی گفتگو نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ آئین کہتا ہے کہ اگراسمبلی تحلیل ہوتی ہے تو 90 روزکے اندر الیکشن ہونے ہیں،آئین کی تشریح کا اختیار سپریم کورٹ کے پاس ہے،آئین میں کسی بھی قسم کا ابہام نہیں ہے، آزاد عدلیہ کے بغیر خودمختار باوقار جمہوریت ممکن نہیں۔شاہ محمود نے کہا کہ آج یہ کہتے ہیں کہ الیکشن نہیں ہونے چاہییں، پھر کاغذات نامزدگی کیوں داخل کروائے گئے تھے،کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل ہوگئی ہے،اب پھر ہچکچاہت اور عمران خان کا خوف طاری ہورہا ہے، یہ جو قانون لانا چاہ رہے ہیں اس پر صدر سے بھی قانونی مشاورت کررہے ہیں، پاکستان کی سیاسی جماعتوں کو آج فیصلہ کرنا ہوگا،جو جماعتیں آئین شکنی کرنا چاہتی ہیں انہیں کھل کر بتانا ہوگا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…