پیر‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2026 

حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کی منتیں کسی کام نہیں آ رہیں، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 22  مارچ‬‮  2023 |

لاہور (این این آئی)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویز الٰہی سے سابق صوبائی وزراء راجہ محمد بشارت اور میاں محمود الرشید نے ملاقات کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ

عمران خان کے دور میں ملک معاشی ترقی کر رہا تھا، شہباز شریف اینڈ کمپنی نے ترقی کا سفر روک دیا، نا اہل حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عالمی دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے، تمام پابندیوں کے باوجود عمران خان کی مقبولیت عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کا دعوی کرنے والوں نے آج تک کچھ نہیں کیا، آئی ایم ایف کے ترلے منتیں بھی کسی کام نہیں آ رہے ہیں، پاکستان کی تاریخ میں پہلا رمضان ہے جس میں عوام کو سحر اور افطار کے لالے پڑے ہوئے ہیں، مفت آٹے کے حصول کیلئے قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں لیکن حکمران لیپ ٹاپ تقسیم کرنے میں مصروف ہیں۔ چودھری پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کو الیکشن مہم سے روکنے کیلئے کارکنوں اور رہنماؤں کی گرفتاریاں کی جا رہی ہیں، رانا ثنا اللہ اور مریم نواز عدلیہ اور ججز کے خلاف مہم چلا رہے ہیں، نا اہل حکمران جو مرضی کر لیں عوام انہیں الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے، حالات کیسے بھی ہوں کرپٹ مافیا کے خلاف باہر نکلنا ہو گا، آئینی اور سیاسی حقوق کو پامال نہیں ہونے دیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیٹی سے رزق کمانے والا انسان


بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…