پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

الیکشن ضرور ،پہلے تراز و کے دونوں پلڑے برابر کئے جائیں گے ،پانامہ بینچ بنانے والے جنرل(ر)فیض حمید جواب دو،نواز شریف کی دشمنی میں پاکستان کے ساتھ اتنا بڑا ظلم کیوں کیا؟ مریم نواز

datetime 27  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ساہیوال (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر و چیف آر گنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ الیکشن ضرور ہوں گے ، پہلے تراز و کے دونوںپلڑے برابر کئے جائینگے ،سسیلین مافیا، گاڈ فادر کے الزامات واپس لینا پڑیں گے ،بے گناہ نواز شریف کو ہونے والی غلط سزائیں ختم ہوں گی ، عمران خان کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے،

جس طرح چاند کو گرہن لگتا ہے اسی طرح پاکستان کو بھی پانامہ بینچ لگ گیا، جب وہ پانامہ بینچ رہا، نہ پاکستان کی عزت رہی اور نہ ہی غریب کی روٹی،پانامہ بینچ بنانے والے جنرل رٹائرڈ فیض حمید جواب دو،نواز شریف کی دشمنی میں پاکستان کے ساتھ اتنا بڑا ظلم کیوں کیا؟، نواز شریف کو اقامہ میں سزا دی گئی ، جس کے ہاتھ چوری کی دولت میں ڈوبے ہوئے ہیں اس کو عدالتیں نہیں بلا سکتیں، اس کو آج بھی جنرل (ر) فیض حمید کی باقیات بچا رہی ہے جو چکوال سے بیٹھ کر تانے بانے جوڑ رہا ہے ، ڈیم والا بابا آج بھی جوڈیشری میں لگائے گئے مہروں سے کام لے رہا ہے،نواز شریف کی بیٹی تو آپ کے سامنے کھڑی ہے، عمران خان کی بیٹی کدھر ہے؟مسلم لیگ (ن) اگر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے کیے گے معاہدے کی پاسداری نہ کرتی تو پاکستان دیوالیہ ہوجاتا، الیکشن مانگتے ہو تو اسمبلیاں توڑتے کیوں ہو؟۔ پیر کو یہاں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ یہ الیکشن کا سال ہے، الیکشن ہو گا اور انشاء اللہ ضرور ہو گا، الیکشن میں شیر بھاری اکثریت سے جیتے گا، الیکشن سے پہلے پہلے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگا۔ مریم نواز نے کہاکہ انتخابات ضرور ہوں گے لیکن پہلے ترازو کے دونوں پلڑے برابر کیے جائیں گے، پہلے نواز شریف سے ہونے والی ناانصافیوں کا ازالہ ہوگا۔مریم نواز نے کہا کہ الیکشن ضرور ہوگا لیکن پہلے بے گناہ نواز شریف کو ہونے والی غلط سزائیں ختم ہوں گی اور عمران کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ نواز شریف کو گاڈ فادر کہا گیا، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر چلتا کیا گیا، سسلین مافیا اور قاڈ فادر کے الزامات واپس لینا پڑینگے،ہے کوئی جو میرے ملک میں انصاف کرے۔مریم نو از نے کہاکہ اولاد چھپانے جیسا جھوٹ پاکستان کے کسی وزیراعظم نے قوم سے نہیں بولا، نواز شریف کی بیٹی تو آپ کے سامنے کھڑی ہے، عمران خان کی بیٹی کدھر ہے؟۔

مریم نواز نے کہاکہ جب زمین والے ناانصافی کرتے ہیں تو آسمان کا نظام انصاف حرکت میں آجاتا ہے، آج کہاں ہے جنرل (ر) فیض؟ کہاں ہے جسٹس (ر) کھوسہ اور کہاں ہے وہ ڈیم والا بابا جسٹس (ر) ثاقب نثار؟ یہ تو سارے بے نقاب ہوگئے لیکن وہ بھی بے نقاب ہوگئے جن آڈیو لیکس آئی ہیں ،آڈیو لیکس میں سامنے آیا کہ عمران خان نے اپنے سہولت کاروں سے مل کر بینچ فکسنگ کی جس کا بھانڈا بیچ چوراہے پر پھوٹ چکا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں روٹی 2 روپے کی چینی 50 روپے کلو، آٹا 35 اور گھی 140 روپے، بجلی 11 روپے فی یونٹ، پٹرول 65 روپے لٹر ملتا تھا، نواز شریف نے 22،22 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ سے نجات دلائی، آئی ایم ایف کا بوجھ عوام پر نہیں پڑنے دیا تھا، نواز شریف نے پاکستان کو موٹرویز، سی پیک دیا۔مسلم لیگ (ن) کی رہنما نے کہا کہ نواز شریف جب وزیر اعظم بنا تو پاکستان نے ٹیک آف کیا،

نواز شریف کو جب جب نکالا گیا پاکستان نیچے کی طرف گیا، ملک سنبھلنے میں نہیں آرہا، نواز شریف نے پاکستان کو ترقی کے راستے پر ڈالا۔مریم نواز نے کہا کہ جس طرح چاند کو گرہن لگتا ہے اسی طرح پاکستان کو بھی پانامہ بینچ لگ گیا، ایک بینچ بن گیا جس کا نام پانامہ بینچ تھا جس کے اندر بدنامہ زمانہ پانچ ججز شامل تھے، جب وہ پانامہ بینچ رہا، نہ پاکستان کی عزت رہی اور نہ ہی غریب کی روٹی۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف برا لگتا تھا تو اس سے انتقام لیتے تاہم غریب کا چولھا کیوں بجھا دیا،

نواز شریف کے بعد سے نہ مہنگائی، نہ معیشت، نہ روپیہ اور نہ ہی پاکستان سنبھل رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پانامہ بینچ والوں جواب دو، پانامہ بینچ بنانے والے جنرل ریٹائرڈ فیض حمید جواب دو، جواب دو کہ نواز شریف کی دشمنی میں پاکستان کے ساتھ اتنا بڑا ظلم کیوں کیا۔مریم نواز نے کہا کہ اگر آج مہنگائی ہے اور ملک غروی پڑا ہے تو اس کے ذمہ دار پانامہ بینچ اور اس کو بنانے والے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران کو لانے والے جانتے تھے کہ وہ نااہل ترین اور نالائق ترین انسان ہے جس کے پاس نہ کردار تھا نہ کارکردگی۔

مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے پاس دو راستے تھے، ایک یہ کہ عمران نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ جو معاہدہ کیا اور جاتے جاتے وہ معاہدہ پھاڑ کرگیا تو مسلم لیگ (ن) بھی اس معاہدے کی پاسداری نہ کرتی اور پاکستان دیوالیہ ہوجاتا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی سیاست کو وقتی طور پر نقصان ضرور ہوا لیکن اس نے پاکستان کو سری لنکا بنانے سے بچا لیا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو اقامہ میں سزا دی گئی اور جس کے ہاتھ چوری کی دولت میں ڈوبے ہوئے ہیں اس کو عدالتیں نہیں بلا سکتیں،

اس کو آج بھی جنرل (ر) فیض حمید کی باقیات بچا رہی ہے جو چکوال سے بیٹھ کر تانے بانے جوڑ رہا ہے اور ڈیم والا بابا آج بھی جوڈیشری میں لگائے گئے مہروں سے کام لے رہا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ پہلے اس (عمران خان) کی بھی عدالت کے سامنے دو سو پیشیاں پوری ہوں گی پھر الیکشن ہوگا، عمران خان آنکھیں کھول کر دیکھو جنہوں نے تمہیں کندھوں پر بٹھا کر اقتدار میں پہنچایا وہ اسٹیبلشمنٹ اب گھر جاچکی ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق انہوںنے کہاکہ جن ججز کے کندھوں پر چڑھ کر آنے کی تیاری کر رہے ہو وہ کندھے بھی نہیں رہیں گے۔مریم نواز نے کہاکہ عمران خان کا دوسرا نام فتنہ خان ہے، یہ پاکستان کا سب سے بڑا چور جس نے گھڑیاں تک نہیں چھوڑیں۔مسلم لیگ (ن) کی رہنما نے کہا کہ نواز شریف کو ان کا گند صاف کرنے کیلئے رکھا ہوا ہے، جواب دو، کب تک پاکستان یونہی دائروں میں چکر لگاتا رہے گا، جواب چاہئیں، ہے کوئی جو ملک میں انصاف کرے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…