جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

ترقی یافتہ ملکوں میں مہنگائی کے باعث ترسیلات زر میں کمی ہوئی، اسٹیٹ بینک

datetime 29  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ ورکرز ترسیلات عالمی کساد بازاری اور مہنگائی کے سبب کم ہوئی ہیں۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ اپریل 2022 میں عید ترسیلات کے سبب ورکرز ترسیلات 3.1 ارب ڈالر ہوئی تھیں، ورکرز ترسیلات عالمی کساد بازاری

اور مہنگائی کے سبب کم ہوئی ہیں۔اسٹیٹ بینک نے کہاکہ ترقی یافتہ ملکوں میں مہنگائی نے اخراجات بڑھائے اس لیے بھی ترسیلات زر کم ہوئی ہیں، کووڈ کے بعد پاکستان آنے والے اپنے ساتھ نقد ڈالر لا رہے ہیں، برآمدات اور ترسیلات میں کمی کے اسباب کئی ہیں، صرف شرح تبادلہ وجہ نہیں۔اسٹیٹ بینک نے ڈالرکا بھاؤ کیپ کرنے سے 3 ارب ڈالرکے نقصان کی بھی تردیدکی ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ڈالر کا بھاؤ کیپ کرنے سے 3 ارب ڈالر نقصان کی باتیں غلط ہیں، برآمدات عالمی کساد بازاری کا منفی اثر لے رہی ہیں، بیشترممالک کے شرح سود بڑھانے سے پاکستانی مصنوعات کی طلب کم ہو رہی ہے۔اسٹیٹ بینک نے کہاکہ مارچ 2022 میں امریکی شرح سود 0.25 فیصد تھی جو آج 4.50 فیصد ہے، مہنگائی کی شرح ترقی یافتہ ملکوں میں بھی بلند ہے، برآمدات عالمی کساد بازاری، مہنگائی،کوووڈ کے بعد سپلائی مسائل اورسیلاب سے متاثر ہوئیں، قدرے مستحکم شرح سود برآمدات کم ہونیکا سبب نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…