ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

سیلاب متاثرین کیلئے سرکاری کمبلوں کی آن لائن فروخت کا انکشاف، سابق ایم پی اے کی ویڈیو سامنے آگئی

datetime 29  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سندھ حکومت کی جانب سے فلڈ ریلیف کے کمبل مبینہ طور پر ملک بھر میں آن لائن فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے اس سلسلے میں لاہور سے سابق رکن پنجاب اسمبلی شمسہ علی نے آن لائن آرڈر جاری کرنے پر ڈلیور کمبلوں کی ویڈیو بنا کر وائرل کی۔ شمسہ علی لاہور سے

پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے خواتین کی مخصوص نشست پر سال 2018 میں پنجاب اسمبلی کی منتخب رکن تھی۔شمسہ علی جو سپریم کورٹ میں وکیل اور قانون دان بھی ہیں ویڈیو میں انکشاف کیا کہ انھوں نے چند روز قبل 2 کمبل آن لائن آرڈر کیے تھے، ویڈیو میں شمسہ علی نے کمبل آن لائن آرڈر کرنے کی رسید بھی دکھائی ہے۔شمسہ علی نے ویڈیو میں ڈلیور کیے گئے کمبل بھی دکھائے ہیں جن میں سے ایک کمبل کا ٹیگ کاٹ کر غائب کیا جاچکا تھا جبکہ دوسرے کمبل کا ٹیگ موجود ہے، جس پر سندھ حکومت کا مونوگرام اور فلڈ ریلیف تحریر ہے۔ویڈیو میں پی ٹی آئی کی رکن صوبائی اسمبلی نے الزام عائد کیا کہ سندھ کی مافیا مختلف ملکوں کی جانب سے عطیہ کیے گئے ریلیف کا سامان خرد برد کر رہی ہے ، یہ مافیا سردی کے موسم میں ریلیف کا ایک کمبل بھی غریب شہریوں تک پہنچنے نہیں دے رہی۔  اس سلسلے میں لاہور سے سابق رکن پنجاب اسمبلی شمسہ علی نے آن لائن آرڈر جاری کرنے پر ڈلیور کمبلوں کی ویڈیو بنا کر وائرل کی۔ شمسہ علی لاہور سے پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے خواتین کی مخصوص نشست پر سال 2018 میں پنجاب اسمبلی کی منتخب رکن تھی۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…