ہفتہ‬‮ ، 04 اکتوبر‬‮ 2025 

مارشل لا نہیں لگے گا انشا اللہ عام انتخابات ہوں گے،تحریک انصاف

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف، سابق صدر آصف علی زرداری میں اتفاق ہے ملک میں مارشل لا لگ جائے، مارشل لا کی راہ میں اگر کوئی رکاوٹ ہے تو تحریک انصاف ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ لانگ مارچ کے حوالے سے تیاریاں جاری ہیں، جمعہ کی رات کو 35 سے 40 ہزار لوگ راولپنڈی پہنچ جائیں گے، ہفتے کولاکھوں لوگوں کا اجتماع پنڈی میں ہوگا، 35 سے 40 ہزار لوگوں کے لیے اقبال پارک میں خیمہ بستی بنائی جارہی ہے، پورا نیا شہر بسے گا۔ پی ٹی ا?ئی رہنما نے مزید کہا کہ ہفتہ کو عمران خان راولپنڈی میں آئندہ کا لائحہ عمل بتائیں گے، پاکستان میں سیاسی و معاشی استحکام کے لیے الیکشن ضروری ہیں، شہبازشریف کو کوئی آوازبھی دے تو جہاز پکڑ کر باہر چلے جاتے ہیں، پاکستان میں لوگوں کو پتا ہی نہیں انڈسٹری اور کامرس کا وزیر کون ہے، سارے وزیرملک سے باہرہیں، اب ہمارے وزیر بھی نامعلوم ہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج اگرملک میں مارشل لا نہیں تو عمران خان کی وجہ سے نہیں، نوازشریف، ا?صف زرداری تو چاہتے ہیں ملک میں مارشل لا لگ جائے، مارشل لا نہیں لگے گا الیکشن ہی ہونگے، نوازشریف نے ملک میں مارشل لا لگانے کی پوری کوشش کی، نوازشریف، ا?صف زرداری میں اتفاق ہے ملک میں مارشل لا لگ جائے، مارشل لا کی راہ میں اگر کوئی رکاوٹ ہے تو تحریک انصاف ہے، ملک میں مارشل لا نہیں لگے گا انشااللہ الیکشن ہی ہونگے۔فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تقرری پر وزیر دفاع اور وزیرداخلہ کے الگ الگ بیانات ہیں، وزیراعظم پردے سے نہیں نکل رہے، چلمن سے لگے بیٹھے ہیں، اگر وہ باہر نکلیں گے تو اپنی پوزیشن بتائیں گے وہ کیا چاہتے ہیں،

ہم چاہتے ہیں معاملہ غیر متنازع طور پر حل ہو، ہمارا کوئی فیورٹ نہیں، انہوں نے معاملے کوبڑا متنازع بنایا ہے، سارے چوروں نے اکٹھے ہو کر مشاورت کی، اس پر عوام کو دکھ ہوا، جو بھی آرمی چیف لگانا ہے لگائیں تاکہ معاملات آگے بڑھیں، غریب لوگوں کو تو اپنی روٹی کی فکر پڑی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…