اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

جتنے لوگ لانگ مارچ میں آ رہے ہیں اس سے زیادہ میرے پاس ملازم ہیں: فیصل واوڈا

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ٗ آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے لانگ مارچ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ایک بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ جتنے لوگ لانگ مارچ میں آ رہے ہیں اس سے زیادہ تو اسکول کے بچے اسمبلی میں ہوتے ہیں۔

سابق پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ میں کتنے افراد ہیں ، اس سے زیادہ تو ان کے پاس ملازم ہیں۔علاوہ ازیں سابق وفاقی وزیرفیصل واوڈا نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف اور آرمی چیف کی ملاقات میں سہولت کار کا کردار ادا کیا تھا،ملاقات کے ایک دن بعد ہی چیزیں خراب ہوگئیں۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ عمران خان اور آرمی چیف کی ملاقات ایوان صدر میں ہوئی۔ ملاقات میں کہاگیا کہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کروادیں تاہم ملاقات کے ایک دن بعد ہی چیزیں خراب ہوگئیں۔فیصل واوڈا نے کہا کہ عمرفاروق سے وزرات ملنے کے ڈیڑھ سال بعد ملاقات ہوئی۔ کہا کہ عمرفاروق سے ملنے کیلئے اعظم خان نے کہا تھا۔ دیگر وزرا کی بھی ان سے ملاقات ہوچکی ہے۔سابق وفاقی وزیر نے دعوی کیا کہ چیئرمین سینیٹ کے دن گنے جاچکے ہیں، عقل مندی ہیکہ استعفی دے دیں یا پھر تحریک عدم اعتماد آجائے گی، میں نے چیئرمین سینیٹ کو الوداعی کھانے کی آفر کردی ہے، چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین کو کہا تھا عہدے آنے جانے والی چیزہے۔فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ملک ریاض کو190 ملین ڈالر دینے کے وقت کابینہ میں موجود تھا، شہزاد اکبر نے کہا لفافے پر ہم کابینہ میں بات چیت نہیں کرسکتے، شہزاد اکبر نے ہمارے سوال اٹھانے پر برا مانا تھا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…