پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

لاہور ہائیکورٹ نے سنیارٹی کی بنیاد پر آرمی چیف کے تقرر کیلئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیدی

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے سنیارٹی کی بنیاد پر آرمی چیف کے تقرر کیلئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سنیارٹی والا معاملہ انتہائی اہم ہے ،درخواست گزار سپریم کورٹ سے رجوع کرے ۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے

معزز جسٹس فیصل زمان خان نے درخواست پر سماعت کی ۔درخواست نجمہ احمد ایڈوکیٹ نے طارق عزیز کی ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائر کی جس میں وفاقی حکومت، سیکرٹری قانون اور اعتزاز احسن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ موجودہ آرمی چیف 29 نومبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔وفاقی حکومت نئے آرمی چیف کی تقرری قانون کے مطابق کرنے کی پابند ہے،وزارت دفاع کی جانب سے تجویز کردہ ناموں میں سے آرمی چیف مقرر کرنے کا اختیار وزیراعظم کو ہے۔معزز عدالت سے استدعا ہے کہ سینئر ترین فوجی افسر کونیا آرمی چیف مقرر کرنے کا حکم دیا جائے ۔ تاہم عدالت عالیہ نے آرمی چیف کی سنیارٹی کے مطابق تقرری کے لیے درخواست ناقابل سماعت قرار دیدی ۔ جسٹس فیصل زمان نے کہا کہ سنیارٹی والا معاملہ انتہائی اہم ہے ، درخواست گزار سپریم کورٹ سے رجوع کرے ،سپریم کورٹ کا فل کورٹ آرمی چیف کی سنیارٹی کے مطابق تقرری کے لیے کیس سن سکتا ہے ۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…