ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان نے خیبر پختونخواحکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر رکشے کی طرح استعمال کیا قانون میں ترمیم کا مسودہ تیار

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک ،آئی این پی) عمران خان نے کے پی حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر رکشے کی طرح استعمال کیا ،خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر کیسے استعمال کیا گیا؟ کس نے استعمال کیا؟ اب کوئی سوال بھی نہیں کر سکے گا،قانون میں ترمیم کا مسودہ تیار کرلیا گیا۔

یکم نومبر 2008سے اب تک سرکاری ہیلی کاپٹر کا ہر استعمال اب قانونی اور درست تصور ہوگا، نجی ٹی وی کے مطابق ترمیمی ایکٹ کی منظوری کے پی اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے، ترمیم کے مطابق کوئی بھی وزیر، مشیر، معاون خصوصی یا سرکاری اہلکار اب کرائے پر بھی ہیلی کاپٹر لے سکے گا،وزرا کی تنخواہوں، الاونسز اور مراعات سے متعلق قانون میں مزید ترامیم کا مسودہ تیار کرلیا گیا،ذرائع کے مطابق صوبائی کابینہ کے ارکان کی تنخواہوں، الاونسز اور مراعات ایکٹ میں مزید ترامیم کی تیاری کرلی گئی،ترمیمی مسودے کے مطابق یکم نومبر 2008 سے اب تک سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال قانونی اور درست تصور ہوگا،مسودے کے مطابق سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال پر کسی قسم کا سوال نہیں اٹھایا جاسکے گا،ترمیمی مسودے کے مطابق سرکاری ہیلی کاپٹر کو کرائے پر ذاتی مقاصد کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے، اس حوالے سے وزیراعلی خیبر پختونخوا سے اجازت لینا ہوگی،مسودے کے مطابق سرکاری ہیلی کاپٹر وزیراعلی کے علاوہ وزیر، مشیر، معاون خصوصی یا سرکاری اہلکار بھی استعمال کرسکتا ہے، ترمیمی ایکٹ کی منظوری خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…