پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

پنجاب بھر کی تمام پرائیویٹ ہائوسنگ سوسائٹیوں کے آڈٹ کا فیصلہ

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پنجاب بھر کی تمام پرائیویٹ ہاوسنگ سوسائٹیوں کے آڈٹ کا فیصلہ کر لیا گیا ، پرائیویٹ ہائوسنگ سوسائٹیوں کو نوٹس دیئے جائیں ،عملدرآمد نہ کرنے والی سوسائٹیوں کو سیل کیا جائے گا ۔ سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو زاہد اختر زمان کی

زیرصدارت اشٹام انسپکٹرز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں ممبر ٹیکسز نوید حیدر شیرازی، چیف اشٹام انسپکٹر محمد طارق سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ انہوں نے اجلاس میں ہدایت کی کہ آڈٹ نہ کروانے والی پرائیویٹ ہائوسنگ سوسائٹیوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ،پرائیویٹ ہائوسنگ سوسائٹیوں کو نوٹس دیے جائیں ،عملدرآمد نہ کرنے والی سوسائٹیوں کو سیل کیا جائے۔پرائیویٹ ہائوسنگ سوسائٹیوں میں خرید و فروخت کا ریکارڈ رجسٹرار دفتر میں موجود ہونا چاہیے،جعلی اشٹام کی فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کیا جائے ۔ زاہد اختر زمان نے کہا کہ تمام انسپکٹرز اشٹام وینڈرز کی چیکنگ کو روزانہ کی بنیاد پر یقینی بنائیں، موبائل ایپ کے ذریعے بھی اشٹام کی خریدوفرخت پر نظر رکھی جائے، سی وی ٹی ، اشٹام ڈیوٹی کی ریکوری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، رہائشی اور کمرشل بلڈنگز کی ٹرانسفر پر خصوصی نظر رکھی جائے اور ٹرانسفر ہونے والی پراپرٹی کی تصاویر کو بھی ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے۔ایس ایم بی آر نے کہا کہ رجسٹرار دفاتر کے آڈٹ کو یقینی بنایا جائے، ریکوری بروقت خزانے میں جمع کروائی جائیں، تمام ڈویژن اور اضلاع میں اشٹام انسپکٹرز کے لیے دفاتر بنائیں جائیں گئے، اشٹام انسپکٹرز کا سروس سٹرکچر بنایا جائے گا اور نئے اشٹام انسپکٹر بھی بھرتی کیے جائیں گے۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…