ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

نواز اور زرداری مل کر اسٹیبلشمنٹ کو ہمارے خلاف کرنے کی کوشش کررہے ہیں، عمران خان

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری مل کر تحریک انصاف کو اسٹیبلشمنٹ کیخلاف کرنے کی کوشش کررہے ہیں،یہ ملک کے خلاف سازش ہے، چیف الیکشن کمشنر کیخلاف عدالت جائونگا،سب کا مقصد ملک پرچوروں کو مسلط کرنا ہے، چیلنج کرتا ہوں نواز شریف ملک میں واپس آ کر الیکشن لڑیں،

میں ان کے حلقہ میں انہیں شکست دوں گا،لانگ مارچ سے فارغ ہوکر میں سندھ کا دورہ کروں گا ، وہاں کے لوگوں کو سب سے زیادہ آزادی کی ضرورت ہے،ملک میں انصاف ،قانون کی بالادستی کیلئے جنگ لڑیں گے ،یہ نہیں ہوسکتا ڈاکو لوگ ملک لوٹ کر پیسہ باہر لے جائیں اورانہیں این آر او مل جائے۔ لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ غلام قوم کیڑے مکوڑوں کی طرح ہوتی ہے ان کے حقوق نہیں ہوتے ، لوگوں کی عزت نہیں ہوتی، ظلم اور تشدد ہوتا ہے، غلام قوم کو بیرون ملک سے جھڑکی ملتی ہے کہ روس سے تیل نہیں لینا۔انہوں نے کہا کہ ایسی قوم کے حکمران فیصلہ کرنے سے پہلے امریکا سے این او سی لیتے ہیں اور پوچھتے ہیں کہ روس سے تیل لے سکتے ہیں یا نہیں؟۔انہوں نے کہا کہ مشرقی پاکستان بھی اس لیے الگ ہوا کیونکہ وہ لوگ بنیادی حقوق سے محروم تھے، اس وقت کے سیاستدان نے پاکستان کی فوج کو مشرقی پاکستان کے خلاف کھڑا کردیا تھا اور نتیجتاً پاکستان ٹوٹ گیا تھا۔عمران خان نے کہا کہ آج پھر لندن میں بیٹھا شخص نواز شریف اور آصف زرداری دونوں مل کر کوشش کررہے ہیں کہ پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کو اسٹیبلشمنٹ کے خلاف کریں، یہ ملک کے خلاف سازش ہے۔انہوں نے چیف الیکشن کمشنر پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ میرے خلاف کیس کررہے ہیں، میں ان خلاف عدالت جائوں گا اور 10 ارب کا ہرجانہ کروں گا۔انہوں نے کہا کہ ان سب کا ایک ہی مقصد ہے کہ ملک میں چوروں کو مسلط کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میں چیلنج کرتا ہوں نواز شریف ملک میں واپس آئیں اور الیکشن لڑیں،

میں ان کے حلقہ میں انہیں شکست دوں گا۔انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ سے فارغ ہوکر میں سندھ کا دورہ کروں گا کیونکہ سندھ کے لوگوں کو سب سے زیادہ آزادی کی ضرورت ہے۔نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف جب بھی کیس ہوا وہ سابق صدر پرویز مشرف سے این آر او لے کر ملک سے بھاگ گئے،

اسی طرح اب ہم انتظار کررہے ہیں کہ نواز شریف کو طاقتور اسٹیبلشمنٹ سے این آر او ملے گا اور ملک میں ایک بار پھر واپس آجائیں گے جس طرح منی لانڈر اسحاق ڈار واپس آئے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ جب نواز شریف ملک واپس آئیں گے تو ہم ان کا استقبال کرکے سیدھا اڈیالہ جیل پہنچائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں انصاف کیلئے اور قانون کی بالادستی کیلئے جنگ لڑیں گے اور یہ نہیں ہوسکتا کہ ڈاکو لوگ ملک لوٹ لیں، پیسہ باہر لے جائیں اورانہیں این آر او مل جائے۔عمران خان نے چیف جسٹس سے سینیٹر اعظم سواتی، پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹر اعظم سواتی کے گھر سے ایجنسی والوں نے کیمرے اتار لئے، اس کی تحقیقات کروائی جائیں۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…