اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

ایک آدمی کو ڈی چوک سےاٹھا کر وزیراعظم بنائیں، اور اچانک فیڈر چھین لیں تو اس کا رونا بنتا ہے، سراج الحق

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن)پاکستان جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ ہر کوئی جانتا ہے نہ شہباز شریف خود آیا ہے اور نہ عمران صاحب خود آئے تھے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سراج الحق کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق میں کہنا تھا کہ ’’اب تو ہر کوئی جانتا ہے شہبازشریف خود آئےتھے نہ عمران صاحب۔

انکا رونا بنتا بھی ہے ، آپ ایک آدمی کو ڈی چوک سے اٹھا کر وزیراعظم بنا دیں ،پھر یہ سمجھتے ہیں ان کو سلانا اور صبح اٹھانا بھی میری ذمہ داری ہے اور اچانک آپ انہیں کہہ دیں کہ اب آپ کو فیڈر نہیں دوں گا وہ احتجاج نہیں کرے گا تو اور کیا کرے گا ۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ ایک بیانیہ نواز شریف صاحب کا مجھے کیوں نکالا گیا ، وہی بیانیہ عمران خان کا ہے مجھے کیوں نکالاگیا ، اور چند دن بعد یہی بیانیہ شہبازشریف کا ہو گا کہ مجھے کیوں نکالا ، آپ کو اس لیے نکالا جاتا ہے کیونکہ آپ ان کے کندھوں پر بیٹھ کر اقتدار تک آتے ہیں ۔ دوسری جانب امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق آج بیلا پہنچیں گے جلسہ عام سے خطاب اور سیلاب زدگان سے ملیں گے تمام تیاریاں مکمل تفصیل کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق آج (بدھ کے روز)بیلا پہنچیں گے شام چار بجے چونگی گرانڈ میں جلسہ سیرت النبی ﷺ سے خطاب کریں گے جماعت اسلامی لسبیلہ کے امیر عبدالمالک رونجھو نے آن لائن اور عوامی پریس کلب بیلا کے صحافیوں کو سراج الحق کے دورہ لسبیلہ کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان بیلا میں جلسہ عام سے خطاب کے علاوہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سیلاب زدگان سے ملیں گے جماعت اسلامی کے عہدے داروں کارکنوں اور مختلف وفود سے سے ملاقاتیں اور مختلف اہم شخصیات کی جماعت اسلامی میں شمولتیں بھی پروگرام کا حصہ ہیں انہوں نے کہا کہ سراج الحق کے دورے کی تمام تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں۔#/s#



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…