ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

دو تہائی اکثریت نہ ملی تو حکومت نہیں لوں گا، عمران خان

datetime 24  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ دو تہائی اکثریت نہ ملی تو حکومت نہیں لوں گا،الیکشن کمیشن کا فیصلہ عدالت میں نہیں ٹھہر سکے گا، نواز شریف کی واپسی سے ہمارا فائدہ ہوگا، انہیں نہیں پتا پاکستان بدل چکا ہے،

پاکستان میں سیاسی نظام نہیں ،مافیا کا نظام ہے، جب تک قانون کی حکمرانی نہیں ہوگی ملک ترقی نہیں کریگا۔ایک انٹرویو میں سابق وزیراعظم وچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ یہ لوگ مجھے جیل میں اس لیے ڈالنا چاہتے ہیں تاکہ عوام باہر نہ نکلیں، لانگ مارچ کی مکمل تیاری ہے، جمعرات کو اعلان کر دوں گا، اس بار مکمل تیاری سے آ رہے ہیں اور یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا لانگ مارچ ہوگا۔اپنی نااہلی پر عمران خان نے کہا کہ چیلنج کرتا ہوں کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ عدالت میں نہیں ٹھہر سکے گا، چیف الیکشن کمشنر کوئی فیصلہ خود کر ہی نہیں سکتا۔عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی سے ہمارا فائدہ ہوگا، نواز شریف کو نہیں پتا کہ پاکستان بدل چکا ہے، نواز شریف نے 17 فیکٹریاں ڈاکے مار کر بنائی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مافیا کی گرفت میں پھنسا ہوا ہے، پاکستان میں سیاسی نظام نہیں بلکہ مافیا کا نظام ہے، جب تک قانون کی حکمرانی نہیں ہوگی ملک ترقی نہیں کرے گا، چوری کرنے سے ملک کا نقصان ہوا، اب چوری بچانے کے لیے ملک کا نقصان ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ دو تہائی اکثریت نہ ملی تو حکومت نہیں لوں گا۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…