ہفتہ‬‮ ، 04 اکتوبر‬‮ 2025 

ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ویوین رچرڈز پاک بھارت سیریز کے خواہشمند

datetime 19  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ویوین رچرڈز نے پاک بھارت مقابلہ کھیلوں کی دنیا کا بہترین مقابلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت ایسی سیریز ہے جو میں دیکھنا چاہوں گا۔انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت بہترین حریف اور یہ ٹکر کا مقابلہ ہے، میں نے کئی بار کہا ہے کہ بہترین جنگ کھیل کے میدان میں لڑی جاسکتی ہے،

انفرادی طور پر کسی ہارنے والے کی انا کو نقصان پہنچ سکتا ہے لیکن مجھے یقین ہے چیزیں تبدیل ہوں گی۔دونوں مقابلے کی ٹیمیں ہیں اور دونوں کو بہت سپورٹ حاصل ہے، پاک بھارت میچ کو کھیلوں کی دنیا کی سب سے بڑی سرگرمی سمجھتا ہوں۔ میں سمجھتا ہوں اچھی صورتحال پیدا ہوگی اور پاک بھارت سیریز مستقبل میں ہوگی۔ویوین رچرڈز نے کہا کہ میں کرکٹ کا گلوبل ایمبیسیڈر ہوں، میرے لیے اعزاز ہے کہ یہاں موجود ہوں میں ایک اچھی جگہ پر رہ رہا ہوں، میں کئی برسوں سے پاکستان آ رہا ہوں، یہاں کے لوگ مجھے جانتے ہیں اور یہ ایک شاندار جگہ ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے یہاں آنے پر کبھی مسئلے کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہمیشہ محفوظ محسوس کیا جیسا میں خود کو اپنے گھر میں محسوس کرتا ہوں اور جب آپ گھر میں ہوں تو ریلیکس ہوتے ہیں۔ویوین رچرڈز نے کہا کہ انگلینڈ نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا اور پاکستان کو پاکستان میں ہرایا یہ ان کا بڑا کارنامہ تھا، اب ٹی ٹوئنٹی کا عمدہ ٹورنامنٹ ہورہا ہے۔واضح رہے کہ ویوین رچرڈز ان دنوں پاکستان جونیئر لیگ کے لیے لاہور میں موجود ہیں اور وہ گوادر شارکس کے مینٹور ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…