اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

دوران سروس وفات پانے والے پولیس ملازمین کی فیملیاں رل گئیں

datetime 19  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی )پولیس افسران کے ملازمین اور انکی فیملیوں کی ویلفئیرکے دعوے صرف دعوئوں کی حدتک۔دوران سروس وفات پانے والے سینکڑوں افسران وملازمین کی فیملیوں کوبروقت مالی امدادتنخواہ اور دیگر مراعات ضلعی دفاتر کی سستی کی وجہ بروقت فراہم نہ کئے جاسکے۔

آئی جی پنجاب نے تمام ضلعی افسران کو دوران سروس وفات پانے والوں کے کیسزکے تمام کاغذات بروقت مکمل کرکے آئی جی آفس بھجوانے کا مراسلہ بھجوا دیا۔دوران سروس وفات پانے والے پولیس ملازمین کی فیملیاں رل گئیں۔متعلقہ اضلاع کی جانب سے بروقت کیسز نہ بھجوانے کی وجہ سے مالی امداد اور دیگر مراعات تاخیر کا شکار ہونے لگیں۔فیملیوں کو تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے او ایس ڈی سیٹس کی تخلیق میں جان بوجھ کر تاخیر کی جارہی ہے۔ آئی جی پنجاب نے اضلاع کی جانب سے تاخیری حربوں پر سخت لفظوں میں مراسلہ جاری کردیا۔مراسلے کے مطابق دوران سروس وفات پانے والوں کی فیملیوں کی تنخواہ کے اجرا کیلئے او ایس ڈی سیٹس 2 ہفتوں میں تخلیق کروائی جانا لازمی ہے۔زیادہ تر کیسز میں جان بوجھ کرکاغذات مکمل نہیں بھجوائے جاتے جس کی وجہ سے کئی کئی ماہ میں تمام مراعات فراہم نہیں کی جاتی۔آئی جی افس میں جان بوجھ کرنامکمل کیسز بھجوائے جاتے ہیں تاکہ ریکارڈ پورا کیا جاسکے۔آئندہ کوئی بھی نامکمل کیس آئی جی آفس نہ بھجوایا جائے۔دوران سروس وفات پانے والوں کے کیسز ٹائم لائن کیاندر بھجوائے جائیں۔کاغذات بھجوانے کے لئے پروفارمہ بھی بھجوا دیا گیا ہے۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…