جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

بھارت کا ایشیا کپ کیلئے پاکستان آنے سے انکار شاہد خان آفریدی کا ردعمل بھی سامنے آگیا

datetime 19  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اور سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایشیا کپ 2023 کے لیے بھارتی ٹیم کو پاکستان نہ بھیجنے کے بیان پر کڑی تنقید کی ہے۔ شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ

پیغام میں کہا کہ دونوں ٹیموں نے گزشتہ 12 ماہ میں بہترین دوستی کا مظاہرہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیموں کے اس دوستانہ ماحول سے دونوں ملکوں کے درمیان بھی خوش گوار صورت حال تھی۔شاہد آفریدی نے کہا کہ اس اچھے ماحول کے دروان بی سی سی آئی کے سیکریٹری نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے ایسا بیان کیوں دیا؟ ان کا کہنا تھا کہ جے شاہ کے اس بیان سے بھارت میں کرکٹ انتظامیہ میں تجربے کی کمی ظاہر ہوتی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ(جو اے سی سی کے صدر بھی ہیں) نے گزشتہ روز اپنے بیان میں خود ساختہ فیصلہ سناتے ہوئے ایشیا کپ نیو ٹرل وینیو پر کھیلنے کا بیان دیا تھا۔خیال رہے کہ پاکستان نے ون ڈے فارمیٹ کے ایشیا کپ کی میزبانی اگلے برس ستمبر میں کرنی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…