اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

اس بار حکومت چھوڑنے کے لئے ساڑھے 3 سال انتظار نہیں کریں گے‘ ایم کیو ایم نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 19  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ 5 ماہ ہو گئے تھوڑا انتظار کریں گے پھر فیصلہ کیا تو حکومت چھوڑدیں گے ہم اس بار حکومت چھوڑنے کے لئے ساڑھے3سال انتظارنہیں کریں گے ہم نے جمہوریت کو قائم رکھنے کا ٹھیکہ تو نہیں لیا ہوا۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے خواجہ اظہار نے کہا کہ کراچی کے حقوق کیلئے ایم کیوایم 2017 سے کیس لڑرہی ہے ہم نے ان سے کیا مانگا ہے؟ عدالت نے ہمارے حق میں فیصلہ دیا ہے اس پر عمل کا انتظار ہے۔خواجہ اظہار نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو بتا دیا سمری میں جزوی معاہدہ شامل ہواتوہم تسلیم کریں گے کراچی کے لوگ اس نظام سے مایوس ہو گئے ہیں، 5 لاکھ ووٹرز میں سے 60ہزار نکلتے ہیں تو یہ مایوسی ہے وعدے پورے نہیں ہوں گے تو پی ٹی آئی کی طرح انہیں بھی چھوڑدیں گے۔انہوں نے کہا ک ہم حکومت سے وزارت اعلی اور مزید وزارتیں نہیں مانگ رہے ہمارے مطالبات حلقہ بندیاں، طاقتور بلدیاتی نظام اور نوکریوں کامسئلہ ہے پیپلزپارٹی کا جینا مرنا ایم کیوایم کے بغیر نہیں ہے اگرہمارے ارکان کی اکثریت نے اتفاق کیا تو حکومت چھوڑ دیں گے۔ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ کامران ٹیسوری کا نام گورنر کیلئے دیے گئے ناموں میں تھا کامران ٹیسوری کے ساتھ 5 نام بھی دیے گئے جلد فیصلہ نہیں ہوا کامران ٹیسوری کوجب گورنر بنایا تو یہ حیران کن تھا اس پر جتنی جلدی فیصلہ ہوا اس پر حیرانی ہوئی۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…