اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )این اے 118 ننکانہ صاحب 2 پر سابق وزیراعظم عمران خان نے جیت حاصل کرلی۔ ننکانہ صاحب کے 273 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق عمران خان 75681 ووٹ لے کر پہلے نمبر رہے۔جیو نیو زکے مطابق مدمقابل پاکستان مسلم لیگ ن کی شذرہ منصب علی نے 65096 ووٹ حاصل کیے
اور یوں 10585 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔دوسری جانب خیبرپختونخوا میںضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کے عمران خان نے تینوں قومی اسمبلی کے نشستوں پر برتری حاصل کرلی ۔ غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق عمران خان نے این اے31میں 57824ووٹ لیکر کامیابی حاصل کرلی جبکہ اے این پی اور پی ڈی ایم کے غلام احمد بلور نے 32253ووٹ حاصل کئے اور اسے طرح این اے22 مردان اور این اے24 چارسدہ پر عمران خان کامیابی حاصل کرلی پشاور میں ضمنی انتخابات میں اب تک کے نتائج کی خوشی میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے جشن شروع کر دیا۔پی ٹی آئی کارکنان نے شہر بھر میں پارٹی کیمپ میں ڈھول کی تھاپ پر رقص کیااورجیت کی خوشی میں کارکنوں نے آتش بازی اورہوائی فائرنگ بھی کی جس پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔این اے 31میں ووٹر ٹرن آئوٹ 20.28فیصد رہی۔یاد رہے خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور ہونے کے بعد خالی ہونے والی خیبرپختونخوا کی نشستوں پر انتخابات گزشتہ روز منعقد ہوئے جو صبح 8 بجے سے شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا ۔خیبرپختونخوا کے حلقے این اے 31پشاورمیں غلام احمد بلور ،این اے 22 مردان میں جمیعت علما اسلام کی جانب سے مولانا قاسم جبکہ چارسدہ حلقہ این اے 24 سے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل خان ولی کو ٹکٹ دیا گیا ہے، ان دونوں امیدواروں کی وفاقی حکومت میں شامل تمام اتحادی جماعتوں نے حمایت کا اعلان کردیا ہے۔
پی ڈی ایم امیدواروں کا مقابلہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سے ہوا۔پشاور کے این اے31 پشاور میں عمران خان اور اے این پی کے غلام احمد بلور مد مقابل ہیں، جماعت اسلامی کے محمد اسلم سمیت دیگر 6 امیدوار بھی میدان میں ہیں، حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 73 ہزار 180 ہے، جب کہ پولنگ اسٹیشنز کی مجموعی تعداد 265 ہے۔الیکشن کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے
اور کسی بھی ناخوش واقع سے نمٹنے کے لئے پولیس ہائی الرٹ تھی الیکشن کے دوران عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی ترجمان ثمر ہارون بلور نے ووٹ پول کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شئیر کردی۔جبکہ دوسری جانب پی ٹی آئی کے وزراء اور ارکان اسمبلی کی الیکشن کمیشن کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،
وزراء نے سوشل میڈیا پر افیشل بیلٹ پیپرز کے تصاویر شئر کیے.تصاویر کے ساتھ عمران جیتے گا اور بلے پر ٹپہ کا متن بھی لکھا ہے۔تیمور سلیم جھگڑا نے ٹویٹ پرالیکشن کمیشن سے سوال کیا ہے کہ کیا الیکشن کمیشن بتا سکتا ہے یہ فعل کتنا قانون کے مطابق ہے.
دوسری طرف الیکشن کمیشن نے اے این پی کی راہنما اور ممبر صوباء اسمبلی خیبرپختونخوا ثمر ہارون بلور کی سوشل میڈیا پر ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے ویڈیو وائرل کرنیکا کا نوٹس لے لیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق یہ الیکشن قوانین بابت رازداری خفیہ رائے کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔ اس حوالہ سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور ریٹرننگ آفیسر سے رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایم پی اے ثمر ہارون بلور کو نوٹس جاری کردیا الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 31 پشاور میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر ممبر صوبائی اسمبلی ثمر ہارون بلور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کرلی۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ثمر ہارون بلور نے پولنگ سٹیشن کے اندر ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی،
انہیں سیکریسی آف بیلٹ کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا، یہ عمل سیکریسی آف بیلٹ سیکشن 178 کی صریحا! خلاف ورزی ہے، ثمر بلور کوپیر کے روز 11 بجے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر پشاور کے دفتر اپنی وضاحت دینے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔پشاور ضمنی انتخابات کے دوران تحریک انصاف کے
ایم پی اے آصف خان کی میونسپل انٹر گرلز کالج آمدپر عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں نے مشتعل ہو کر پاکستان تحریک انصاف کے خلاف نعرہ بازی شروع کردی جس ک یبعد ایم پی ای اور اے این پی کے کارکنوں کے مابین تلخ کلامی ہوئی پولیس نے دونوں پارٹیوں کے سپورٹرز کو پولنگ اسٹیشن سے باہر نکال دیاجبکہ پولنگ کا عمل وقتی طور پر تعطل کا شکار رہا تاہم پولیس کی مداخلت کے بعد پولنگ کا عمل دوبارہ شروع ہوگیا