شیخوپورہ(این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے سنیئر رہنما وفاقی وزیرتعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہیکہ عمران نیازی کے سائفر والے معاملے پر پاکستان کو پوری دنیا میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے اپنی فوج اور ملکی اداروں کو للکارنیوالوں کے خلاف آرٹیکل6کے تحت کارروائی ہونی چاہئے،عمران نیازی جس طرح اپنی تقاریر میں ملکی ادراوں اور ان کے سربراہوں پر تنقید کرتا ہے ،
وہ ملک کی بدنامی کا سبب بن رہی ہے، ملک کے سابق وزیراعظم کو ایسی گفتگو زیب نہیں دیتی، شیخ رشیدبھی مان گیا ہے کہ انہوں نے سائفر کی چوری کی ہے، اب وقت آگیا ہے اس کے خلاف آئین اورقانون کے تحت کارروائی ناگزیر ہو چکی ہے وفاقی کابینہ نے عمران نیازی اور دیگر کے خلاف قانونی کاروائی کی منظوری دے دی ہے کسی کو پاکستان کی آزادی سالمیت کو داؤ پر لگانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ریاست مخالف بیانیہ کے مرکزی کردار اپنے منطقی انجام کو پہنچے گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق ایم پی اے چوہدری فیضان خالد ،سیاسی سماجی شخصیت چوہدری ارسلان خالد کی والدہ کی وفات پر تعزیت کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا،اس موقع پر ارکان اسمبلی پیر اشرف رسول،میاں عبدالرؤف ،سابق ارکان اسمبلی حاجی محمد نواز ،محمد عارف خاں سندھیلہ، سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل جہانزیب خاں ،سینئر لیگی رہنما حاجی طارق محمود ڈوگر،میڈیا کو آرڈینٹر ندیم گورایہ ،سیکرٹری ٹو ایجوکیشن منسٹر بلال برکت ، میاں مدثر علی ،ملک نوید بگا ڈوگر اور دیگر بھی موجود تھے ،
رانا تنویر حسین نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کو عام آدمی کی مشکلات کا احساس ہے حکومت عوام کو تر جیہی بنیادوں پر ریلیف دینے جارہی ہے پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے ایک دوماہ میں مذید کمی ہو گی بجلی اور گیس کی قیمتیں بھی کم کرنے کے ساتھ ساتھ مہنگائی پر قابو پانے کے لئے بھی وزارت خزانہ کام کر رہی ہے ایک سوال کے جواب میں
وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ مقبوضہ وادی کشمیر میں غاصب بھارتی فوج اور سکیورٹی فورسز آئے روز مظلوم نہتے کشمیریوں کو ظلم و بربریت کا نشانہ بنا رہی ہیں اس پر اقوام عالم کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے پاکستان اقوام متحدہ سمیت دنیا کے ہر فورم پر کشمیری عوام کی اخلاقی و سفارتی حمائیت جاری رکھے گا
کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی تحریک کامیاب ہو گی اور ایک دن پوری مقبوضہ وادی بھارتی تسلط سے آزاد ہو گی قبل ازیں وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین،رکن قومی اسمبلی سردار عرفان ڈوگر کے گھر ککڑ گل گئے اور ان کے بھائی وفات پر فاتحہ خوانی اور پسماندگان کے لئے صبر چمیل کی دعا کی۔