اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس ‘لیگی اراکین اسمبلی کی عبوری ضمانت میں توسیع

datetime 19  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کیس میں عدالت نے لیگی اراکین اسمبلی کی عبوری ضمانت میںآج برو(منگل ) تک توسیع کرد ی۔پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کیس میں لیگی رہنما عطا تارڑ، رانا مشہود اور دیگر ملزمان سیشن کورٹ میں پیش ہوئے،

عدالت نے لیگی ایم پی ایز کی ضمانت میں 20 ستمبر تک توسیع کرتے ہوئے سی سی پی او کو کل تفتیشی افسر کو پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔کیس کی سماعت کرتے ہوئے جج نے کہا کہ اسمبلی تنصیبات اور زدوکوب کے الزامات ہیں، اسمبلی ملازم نے بیان دیا ہے کہ عطا تارڑ نے تشدد کا نشانہ بنایا۔جس پر عطا تارڑ نے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کوئی تشدد نہیں کیا آپ ان کو بلا لیں۔ملزمان کے وکیل نے کہا کہ یہ سب کچھ سابق سیکرٹری اسمبلی محمدخان بھٹی کی ایما پر کیا جا رہا ہے، نوازنے کے لیے سابق سیکریٹری اسمبلی کو اب وزیراعلی کا پرنسپل سیکرٹری بنا دیا گیا ہے۔رانا مشہود نے کہا کہ کل رات بھونڈی حرکت کی گئی، رات کو نوٹس چسپاں کیا گیا، یہ تھانے میں بلا کر تضحیک کرتے ہیں، پنجاب اسمبلی ممبران کیخلاف ایک سے زائد مقدمات درج کیے گئے ہیں،15 دن کے لیے پنجاب اسمبلی میں داخلے پر پابندی بھی لگا دی گئی۔رانا مشہود نے مزید کہا کہ عطا تارڑ اسمبلی کے اندر موجود ہی نہیں تھے، یہ صرف سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، انہوں نے پرائیویٹ لوگ اور گجرات کے غنڈوں کے ذریعے اسمبلی پر حملہ کرایا۔سیشن جج نے کمرہ عدالت میں خاموشی اختیار نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا اور جج یاسین موہل نے کہا کہ پیچھے موجود لوگوں کی آواز آگے کھڑے لوگوں سے زیادہ آرہی ہے۔اس موقع پر لیگی رہنمائوں نے اپنا بیان کمرہ عدالت میں ریکارڈ کرانے کی استدعا کر دی اور رانا مشہود نے کہا کہ ہمارا بیان پولیس اسٹیشن میں نہیں کمرہ عدالت میں لیا جائے، تفتیشی افسر ایک دن بھی کمرہ عدالت میں نظر نہیں آیا، آج کوئی وقت رکھ لیا جائے، تفتیشی افسر آئے اور بیان ریکارڈ کر لے۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…