پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیراعظم ملکہ برطانیہ آنجہانی الزبتھ دوم کی (پیر) سرکاری سطح پر آخری رسومات میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

datetime 18  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف ملکہ برطانیہ آنجہانی الزبتھ دوم کی لندن میں (آج)پیر کو سرکاری سطح پر آخری رسومات میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف پاکستان شہباز شریف برطانیہ پہنچ چکے ہیں ،وہ (آج)پیر کو ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات پیر کو ویسٹ منسٹر میں ادا کی جائیں گی، آخری رسومات میں مختلف ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے۔وزیراعظم آفس کے مطابق آخری رسومات میں شرکت کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا روانہ ہوں گے، یہ اجلاس 20 سے 26 ستمبر تک جاری رہے گا۔یاد رہے کہ برطانیہ میں تاریخی 70 برس طویل حکمرانی کرنے والی ملکہ الزبتھ دوم 96 سال کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں۔برطانوی عوام کو ملکہ کا تابوت دیکھنے کیلئے 24 گھنٹے تک انتظار کرنا پڑ سکتا ہے جبکہ رات کے وقت موسم سرد ہوگا۔پیر کو آخری رسومات کیلئے برطانیہ میں پولیس اب تک کی سب سے بڑا سیکیورٹی آپریشن کر رہی ہے کیونکہ امریکی صدر جو بائیڈن سمیت سیکڑوں معززین آخریہ رسومات میں شرکت کیلئے آنے والے ہیں۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…