اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

منچھر جھیل کے سیلابی ریلے سے انڈس ہائی وے پر بنا پل ٹوٹ گیا، ٹریفک مکمل طورپر بند ہوگئی

datetime 7  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دادو (این این آئی)پاکستان کی سب سے بڑی منچھر جھیل کے سیلابی ریلے سے انڈس ہائی وے پر بنا پل ٹوٹ گیا۔ پل ٹوٹنے کی وجہ سے سیہون دادو روڈ پر ٹریفک مکمل طور پر بند ہوگئی، اس سے پہلے انڈس ہائی وے پر پانی آنے سے ایک ٹریک پر ٹریفک چل رہا تھا

تاہم اب انڈس ہائی وے کے دونوں ٹریک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردئیے گئے ہیں۔ اس سے قبل منچھر جھیل کے پانی کے بڑھتے دباؤ نے بند توڑ ڈالا تھا تاہم منچھر جھیل میں پانی کا دباؤ کم کرنے کے لیے مزید دو مقامات پرکٹ لگائے گئے جس سے سیہون ائیرپورٹ زیر آب آگیا تھا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق آر ڈی 52 میں ڈالے گئے شگاف سے پانی کا اخراج تیزی سے جاری رہا جس سے 5 یونین کونسلز کے150 سے زائد دیہات پانی میں ڈوب چکے ہیں۔دوسری جانب منچھر جھیل میں پانی کی سطح میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی تاہم رنگ بند جوہی پر پانی کا دباؤ برقرار رہا۔ دادو میں سیم نالہ کالی موری کے مقام پربند کے پشتے کمزور ہونے لگے ہیں جبکہ دادو شہر اور بھان سعیدآباد کو بھی خطرات لاحق ہیں،سیہون سے 100 کلومیٹر دور سڑک پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہونے سے بسیں اور ٹرک پانی میں ڈوب گئے ہیں۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…