اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ امریکہ کے سائفر سے عوام حکومت تسلیم نہیں کرینگے ، فوری الیکشن کرائے جائیں ۔کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ کے پی کے اور پنجاب
،جی بی کی سب سے بڑی پارٹی کے خلاف مقدمات بنائے گئے،فاضل عدالت کے سامنے کیس تیار کر کے آیا ہوں ۔انہوںنے کہاکہ ہم نے اسلام آباد پولیس کے خلاف پہلا قدم بڑھا دیا ہے ،اب اگر انصاف نہ ہوا تو ہم عدالتوں میں ان سب کو لائیں گے جو سرکار سے تنخواہ لیتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ دہشت گردی کی دفعات میں بڑی عجیب بات ہے جو ساڑے پانچ ارب روپے سیلاب متاثرین کیلئے جمع کر لیتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کا موقف ہے کہ الیکشن کرویا جائے ۔ انہوںنے کہاکہ امریکہ کے سائفر سے عوام حکومت تسلیم نہیں کریں گے ۔ انہوںنے کہاکہ یوٹیوب پرگزشتہ روز بین کیا گیا جو افسوس ناک ہوا ۔ انہوںنے کہاکہ ہم دہشت گردی کی جنگ کے خلاف سنجیدہ ہیں ،جو وعدہ کر کے مکر جائے تو اسے ہم کہتے ہیں نہیں چھوڑوں گا ۔انہوںنے کہاکہ الیکشن اتنا قریب ہے جتنا آپ سمجھ ہی نہیں سکتے