لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک / این این آئی)سابق وفاقی وزیر داخلہ و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے اداروں کیخلاف بیانات، شیخ رشید نے بھی ریڈ لائن کھینچ دی۔
قبل ازیں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ستمبر ستمگرہوگا،سیلاب اترے گاتوعمران خان اسلام آباد کی کال دے گا،آئی ایم ایف نے حکومت کے ساتھ608ارب وصولی کامزید معاہدہ کیا ہے،پہلے قومی خزانے پر ڈاکہ ڈالا اب غریب کی جیب پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں،6مہینوں میں حکومت کاالٹراسائونڈ ہوگیا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ سندھ میں سیلاب نے لوگوں کی آنکھیں کھول دیں،سیلاب نے پی ڈی ایم کی ساکھ راکھ بنادی،لوٹاممبران کی عوام شکل نہی دیکھناچاہتے،جن منی لانڈرزکواپنے لوگ چندہ دینے کو تیار نہیں دوسرے ملک کیسے دیں گے۔ انہوںنے کہا کہ لوگوں میں پٹرول لینے اور بجلی کا بل دینے کی سکت نہیں، آپ مزید اضافہ کرنے جارہے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ 5ستمبربروزسوموارجسٹس امجدرفیق کی عدالت لاہورہائی کورٹ میں پیش ہوں گا۔