اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں ہیلتھ کیمپس لگانے کا فیصلہ

datetime 4  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی ہدایت پر ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں ہیلتھ کیمپس لگانے کا فیصلہ کرلیاگیا ۔ترجمانِ وزارت صحت کے مطابق کیمپس نیشنل ایمرجنسی آپریشن سیل صوبائی ای او سیز اور اغاخان یونیورسٹی کے اشتراک سے لگائے جائیں گے ۔

وفاقی وزیر عبد القادر پٹیل نے کہاکہ سیلاب متاثرین کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں،سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں تقریبا 1200 ہیلتھ کیمپ لگائے جائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ ہیلتھ کیمپس میں بنیادی صحت کی خدمات فراہم کی جائیں گی ،کیمپس میں ادویات، اہل بچوں کی ویکسینیشن کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے ۔انہوںنے کہاکہ جلد کے امراض، آ نکھوں کے انفیکشن، اینٹی ڈائریا کی ادویات بھی فراہم کی جائیں گی ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ڈیرہ اسماعیل خان پشاور، ٹانک، کے ہر ضلع میں بھی اسی طرح ہیلتھ کیمپس لگانے جایں گے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ بلوچستان کے 6 اضلاع مجموعی طور پر تین سو کیمپ لگائے جائیں گے۔ عبد القادر پٹیل نے کہاکہ بلوچستان کے اضلاع میں لسبیلا جعفر آباد/نصیر آباد، صحبت پور، جھل مگسی، بولان، موسی خیل اور ہرنائی شامل ہیں ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ کراچی میں مجموعی طور پر 95 ہیلتھ کیمپ لگائے جائیں گے ،خیبر پختونخوا کے 8 اضلاع ٹوٹل چار سو ہیلتھ کیمپس لگانے جائیں گے۔ جاری اعلامیہ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان پشاور ٹانک نوشہرہ، چارسدہ، سوات، شانگلہ، دیر لوئر شامل ہیں، پنجاب کے 2 اضلاع ڈی جی خان راجن پور ٹوٹل سو کیمپ لگائے جائیں گے ، اندرون سندھ کے چھ اضلاع میں تین سو ہیلتھ کیمپس لگاگے جائیں گے ، بیان کے مطابق سندھ کے اضلاع میں قمبر شہداد کوٹ/لاڑکانہ، سکھر/خیرپور، دادو، نوشہرو فیروز، سانگر/بدین اور شکارپور/کشمور شامل ہیں۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…