لاہور( این این آئی )ملک کے بالائی علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے،جنوبی پنجاب میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے ۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں۔لاہور،راولپنڈی،اٹک،چکوال،جہلم،سیالکوٹ،گوجرانوالہ،گجرات،شیخوپورہ ،سرگودھا،میانوالی،خوشاب،فیصل آباد،حافظ اباد منڈی بہائو الدین ،جھنگ اور فیصل آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ تین سے چار روز کے دوران جنوبی پنجاب میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،اس دوران مری میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ۔ترجمان کے مطابق تمام متعلقہ اضلاع کو کہا گیا ہے کہ بارش کے پیش نظر اپنے انتظامات مکمل رکھیں،نکاسی آب کی مشینری اور عملے کو تیار رکھا جائے۔