مکوآنہ (این این آئی )نئے تعلیمی سال کے 5 ماہ گزر گئے۔ سکولوں میں بچوں کو قرآن مجید کے مضمون کی کتاب فراہم نہ کی جاسکی ۔رواں سال بچوں سے ناظرہ قرآن بمعہ ترجمہ 100 نمبر کا پیپر لیا جانا ہے۔بورڈ امتحان میں بھی نہم اور دہم میں پچاس ،پچاس نمبر کا پیپر ہوگا۔ذرائع کے مطابق قرآن مجید کیمضمون کی کتابوں کی چھپائی کے باوجود مزید 2 لاکھ کتابوں کی چھپائی ہونا باقی ہے۔محکمہ تعلیم کی مطابق قرآن مجید کے مضمون کی کتابوں کی پبلشنگ جاری ہے۔30 ستمبر سے قبل چھپائی کا کام مکمل کرلیا جائے گی۔ کتابوں کی چھپائی کے ساتھ سکولوں میں کتابوں کی ترسیل بھی جاری ہے۔