لاہور( این این آئی)لاہور بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ،مجموعی طور پر کامیابی کا تناسب 66فیصد رہا ،لڑکیوں کی کامیابی کا تناسب 74 جبکہ لڑکوں کا 57 فیصد رہا، بورڈ میںپہلی دو پوزیشز لڑکیاں لے اڑیں ۔ چیئرمین لاہور بورڈ پروفیسر ڈاکٹر مرزا حبیب نے نتائج کا اعلان کیا ۔
انہوںنے کہا کہ نتائج سو فیصد سرکاری اساتذہ نے تیار کئے، امتحانی نظام میں ریفارمز لارہے ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر مرزا حبیب نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ کامیابی کا تناسب 66 فیصد تناسب رہا، سب زیادہ 1095 نمبر حاصل کیے گئے،1095 نمبر حاصل کرنے والے طلبہ کی تعداد 2 ہے، دوسرے نمبر پر 1094 نمبر حاصل کرنے والے طلبہ کی تعداد 3 ہے جبکہ تیسرے نمبر پر 1093 نمبر والے طلبا کی تعداد 10 ہے۔لڑکیوں کی کامیابی کا تناسب 74 فیصد اور لڑکوں کا 57 فیصد رہا۔ رواں سال پاس ہونے والے بچوں میں لڑکیوں کی تعداد زیادہ ہے، امتحاب میں ایک لاکھ پچاسی ہزار بچوں نے شرکت کی، ایک لاکھ 33 ہزار بچوں نے امتحان پاس کیا، 52 ہزار 841 بچے امتحان میں کامیاب نہ ہوسکے۔مریم یوسف اور صبا ثاقب نے 100میں سے1095نمبر حاصل کئے ۔ مہد ساجد ، حنان بیگ اور ایمن عنصر نے بورڈ میں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ1094جبکہ تیسرے نمبر پر 10طلبہ محمد حمزہ مختار، عبیرہ جاوید، بریرہ عاطف،عاصمہ اعجاز،آمنہ عطائ،محمد عواب صدیقی،سائمل حق،ریمن عاصم،ناصرہ کامران اورمحمد حمزہ مختارنے1093نمبر حاصل کئے۔