اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

کراچی،خاتون سے زیادتی ثابت نہیں ہوئی، ملزم کی رہائی کا حکم

datetime 31  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت نے خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کے کیس کے ملزم غلام عباس کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ملزم غلام عباس کی ڈی این اے رپورٹ کے مطابق زیادتی ثابت نہیں ہو سکی ہے۔دورانِ سماعت متاثرہ خاتون نے عدالت کو بتایا کہ بچوں کے کپڑے لینے گئی تھی، واپسی پر رکشے میں آ رہی تھی کہ ملزم نے رکشے سے اتار کر ساتھیوں کے ہمراہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ سائٹ سپر ہائی وے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میرے موکل کے خلاف مخالفین نے جھوٹا مقدمہ درج کرایا تھا۔ملزم کے وکیل نے بتایا کہ ملزم کو مدعیہ کی نشاندہی پر 29 مئی 2022 کو گرفتار کیا گیا تھا، عدالت نے ملزم کا میڈیکل اور ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا حکم دیا تھا۔ملزم کے وکیل نے کہاکہ پولیس نے ملزم اور مدعیہ کا میڈیکل کرا کر ڈی این اے ٹیسٹ کرایا تو رپورٹ منفی آئی۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…