اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

شوکت ترین ،محسن لغاری کی آڈیو کال کے بعد کسی کو شک ہے پی ٹی آئی ملک دشمن ایجنڈے پر نہیں چل رہی؟‘ (ن) لیگ

datetime 29  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے شوکت ترین اور محسن لغاری کی سامنے آنے والی آڈیو کال پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی بھی کسی کو شک ہے کہ پی ٹی آئی ملک دشمن ایجنڈے پر نہیں چل رہی؟

،اب ہر روز عمران خان خود کو فارن ایجنٹ ڈکلیئر کررہے ہیں، اسی کو اندرونی سازش کہتے ہیں ،جن کو اس ملک نے سب کچھ دیا وہی اس کا سب کچھ چھین کر اس کو دیوالیہ بنانا چاہتے ہیں ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ شوکت ترین نے عمران خان کے کہنے پر محسن لغاری اور تیمور جھگڑا کو کالز کیںجیسے شہباز گل نے عمران خان کے کہنے پر بغاوت پر اکسانے کا بیان دیا،حکومت تین ماہ سے مسلسل آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کررہی ہے،حکومتی اتحادی جماعتیں پاکستانی معیشت کو دوبارہ اپنے پائوں پر کھڑا کرنے میں لگی ہیںلیکن عمران خان سوچی سمجھی سازش کے تحت پاکستان کو سری لنکا بنانے کی کوشش کررہے ہیں،پاکستانی قوم،مسلم لیگ (ن) اور حکومت کی اتحادی جماعتیں ملک دشمنوں کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے نزدیک ریاست صرف عمران خان کا نام ہے ،پاکستان کو سری لنکا صرف بنانے کی دھمکیاں نہیں دے رہے تھے بلکہ اس پر پوری طرح عمل درآمد ہو رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…