اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

سندھ ہائی کورٹ،ڈاکٹرعامرلیاقت کے پوسٹ مارٹم کرانے سے متعلق سماعت 12ستمبر تک ملتوی

datetime 29  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹرعامرلیاقت کے پوسٹ مارٹم کرانے کے معاملے پرسماعت 12 ستمبر تک ملتوی کردی۔پیرکوسندھ ہائی کورٹ میں معروف اینکر پرسن ڈاکٹرعامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کرانے کے معاملے میں عبدالاحد خان ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

ڈاکٹرعامر لیاقت کی سابق اہلیہ بشری اقبال کی طرف سے ضیاء اعوان ایڈووکیٹ نے وکالت نامہ عدالت میں جمع کرایا۔عبدالاحد خان ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے کہ میں عام شہری کے طور پر پیش ہوا ہوں۔ سندھ ہائی کورٹ کی ججمنٹس موجود ہیں۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ سیشن عدالت نے پوسٹ مارٹم کروانے سے متعلق درخواست مسترد کی۔ جوڈیشنل مجسٹریٹ نے عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرنے کا حکم دیا تھا۔عبدالاحد خان ایڈووکیٹ نے موقف دیاکہ ایس ایچ او نے پوسٹ مارٹم کرانے کی سفارش کی تھی۔ پولیس بھی چاہتی ہے کہ عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم ہو۔ فی الحال کوئی مقدمہ درج نہیں ہوسکا۔وکیل درخواست گزار نے موقف پیش کیا کہ ڈاکٹرعامرلیاقت کے انتقال پر شکوک پیدا ہوچکے ہیں۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق وجہ انتقال سامنے نہیں آئی۔سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹرعامرلیاقت کے پوسٹ مارٹم کرانے کے معاملے پرسماعت 12 ستمبر تک ملتوی کردی۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…