کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان میں بارش اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر بند کیے گئے اسکولز اور کالجز کھولنے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی۔صوبے بھر میں تعلیمی ادارے پہلے 29اگست کو کھلنا تھے تاہم محکمہ تعلیم نے اسکولز اور کالجز کی بندش میں مزید 5 دن کی توسیع کرتے ہوئے تین ستمبر تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا۔صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کی جامعات بھی تین ستمبر تک بند رہیں گی۔