لاہور( آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ملک میں استحکام ضروری ہے، یہ لوگ عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہیں۔لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ ان کے سارے وزراء کو عمران خان کے علاوہ کوئی نہیں دکھتا۔ ملک میں معاشی استحکام عزیز ہے تو عوام کی رائے کو اہمیت دی جائے، صاف و شفاف انتخابات اس وقت ضروری ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ فوری ملک میں عام انتخابات کی طرف جانا چاہیے، ہم جلسے کر رہے ہیں