جمعہ‬‮ ، 21 مارچ‬‮ 2025 

شہباز گل کی پمز ہسپتال میں کھانا کھاتے ایک اور ویڈیو جاری

datetime 22  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن) بغاوت پر اکسانے کے الزام میں گرفتار عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل نے ڈاکٹروں کے اصرار پر ناشتہ کر لیا ،ان کی پمز اسپتال میں کھانا کھاتے ہوئے

ایک اور ویڈیو بھی جاری کردی گئی ہے۔نئی ویڈیو میں بھی شہباز گل ڈاکٹرز سے تکرار کرتے نظر آرہے ہیں۔ شہباز گل کہہ رہے ہیں کہ میں نے ناشتہ کر لیا، زیادہ نہ کھلاؤ، آپ بھی اتنا ہی کھاتے پیتے ہو، اب آپ کو پیچھے سے حکم ملا ہے تو یہ کررہے ہیں۔

شہباز گل نے کہا کہ میں بطور احتجاج کھا رہا ہوں، آپ زبردستی کررہے ہیں، میری مرضی ہے کہ میں نے کھانا کھانا ہے یا نہیں، میں شوگر کا مریض ہوں،

جوس نہیں پی سکتا، دلیہ کھا لیا، جوس پی لیا اور نہیں کھا سکتا، میں لسی نہیں پی سکتا، پیٹ خراب ہوجاتا ہے۔ پھر بھی شہباز گل نے کیلے بھی کھا لئے۔

شہباز گل نے کہا کہ آپ نے مجھے پکڑ کر میری داڑھی صاف کرا دی،یہ درست نہیں ہے، یہ میرے ساتھ زبردستی کررہے ہیں،آپ ہراساں کرکے مجھے کھلا رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)


بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…