اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

اندرون سندھ میں شدید بارشیں، مسجد اور مکانوں کی چھتیں گرنے سے بڑا جانی نقصان ہو گیا

datetime 22  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیرپو (این این آئی)اندرون سندھ میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا رکھی ہے، خیر پور میں مسجد کی چھت گرنے سے 8 افراد جاں بحق ہوئے ،مختلف شہروں میں گھروں کی چھتیں گرنے سے 9 افراد جان کی بازی ہار گئے ، جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد17ہوگئی۔

پولیس کے مطابق خیرپور میں احمد پور کے قریب گوٹھ پنگیار وڈا میں مسجد کی چھت گرنے کا واقعہ پیش آیا جس میں 8 افراد جاں بحق اور 19 افراد زخمی ہوئے۔اسسٹنٹ کمشنر خیبرپور کے مطابق بارش کے باعث 50 سے زائد افراد نے مسجد میں پناہ لے رکھی تھی تاہم وزن زیادہ ہونے کے باعث مسجد کی کچی چھت گر گئی اور متعدد افراد دب گئے۔ادھر خیرپور ہی کے علاقے پریالو میں مکان کی چھت گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے۔شکارپور کے نواحی علاقے میں بھی کچے مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچے اور ایک خاتون شامل ہے۔دادو میں بھی بارش کے باعث گاؤں بٹ سرائی میں مکان کی چھت گرنے کا واقعہ پیش آیا جس میں خاتون اور 2 بچیاں جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے۔دادو ہی کے گاؤں منگی کابھان میں بھی مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…