جمعرات‬‮ ، 20 مارچ‬‮ 2025 

بینک وین سے کیش لوٹنے والے ملزمان 10 گھنٹے میں گرفتار، 90 لاکھ روپے بھی برآمد

datetime 17  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نارووال (این این آئی)نارووال میں بینک کی وین سے کیش لوٹنے والے ملزمان کو 10 گھنٹے کے اندر گرفتار کر کے لوٹے گئے 90 لاکھ روپے بھی برآمد کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق نارووال میں نیشنل بینک کی مرکزی برانچ سے وین کیش لیکر نکلنے لگی تو موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان نے کیش کا تھیلا چھیننے کی کوشش کی، مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دونوں گارڈز زخمی ہو گئے جبکہ گارڈز کی فائرنگ سے ایک ڈاکو بھی زخمی ہوا۔ڈاکو 90 لاکھ روپے کیش اور اپنے زخمی ساتھی کو لیکر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے جبکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ایک سکیورٹی گارڈ ہسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔پولیس نے مقتول سکیورٹی گارڈ کے چچا زاد بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے 10 گھنٹے کے اندر ملزمان سبطین اور راشد عرف منا کو گرفتار کر لیا۔ڈی پی او نارووال انور کنگرا کے مطابق ملزمان کے سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)


بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…