اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

شہباز گل پر تشدد کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے،فواد چوہدری

datetime 17  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے شہباز گل پر مبینہ تشدد کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا۔اسلام آباد کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ شہبازگل کے جسمانی ریمانڈ کے کیس پر تین گھنٹوں کے طویل دلائل دئیے گئے،

امید ہے عدالت مزید ٹارچر کے لیے شہبازگل کو پولیس کے حوالے نہیں کریگی، ججز انسانی حقوق کی حفاظت کے لیے ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کا اثاثہ ہیں، ان کی آواز پر پورے ملک میں لوگ اکٹھے ہوتے ہیں، اڈیالہ جیل میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کو شہبازگل سے ملنے سے روکاگیا، شہبازگل جو سب سے بڑی جماعت کے لیڈر کا چیف آف اسٹاف تھا اس کو اٹھا لیا گیا، اس پر تشدد کیا گیا جس کی جوڈیشل انکوائری کی جائے۔ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ حسن نواز کے بجائے شہزاد اکبر کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے۔سابق وزیر نے کہا کہ سوشل میڈیا مہم سے پی ٹی آئی کو جوڑنا غلط ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…