جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں لارجر بنچ تشکیل خوش آئند ہے،مجھے بھی فریق بنایا جائے،اکبر ایس بابر

datetime 17  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سلام آباد(آن لائن)اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں لارجر بینچ تشکیل دیا گیا ہے جو کہ خوش آئندہ ہے ،ہم سمجھتے ہیں جہاں الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے اس میں ہمیں فریق بنایا جائے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے مزید کہا کہ بارہا کوشش کی گئی کہ ہمیں نکالا جائے، غیر قانونی فنڈ ریزنگ کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے ،میں کہتا آیا ہے ہوں یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا فنڈنگ سکینڈل ہے ،اس سکینڈل میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شریک ہیں، انھوں نے یہ بھی کہا کہ فنانشل ٹائمز کی خبر نے ثابت کیا ابراج سے ڈالرز آئے ،عمران خان آپ نے سچائی سامنے آنے سے روکنے کیلئے کئی پٹیشن دائر کیں، فنانشل ٹائمز کی سٹوری آپ کے دعووئوں کو تباہ کرتی ہے کہ کچھ نہیں چھپایا،آپ فنانشل ٹائمز کیخلاف دعوی کیوں دائر نہیں کرتے ،آپ کو تو اْس ملک کی عدالتوں پر بڑا اعتبار ہے ،لارجر بنچ تشکیل دینے کا فیصلہ خوش آئند ہے ،خیر مقدم کرتے ہیں یہ کیس پاکستان کی سیاست کو تبدیل کر دے گا ،شوکاز کے نتیجے میں آنے والے دنوں میں جو فیصلے آئیں گے قوم کی آنکھیں کھل جائیں گی، پی ٹی آئی ہمارا گھر ہے ہم نے پہلے اپنے گھر سے شروع کیا ہے دیگر جماعتوں کی تحقیقات جاری ہیں الیکشن کمیشن کو کسی قسم کی معاونت کی ضرورت ہے تو ہم حاضر ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…