پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ماحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلی تیزی سے رونما ہورہی ہے،شیری رحمان

datetime 17  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے بزنس سمٹ 2022 میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلوبل وارمنگ ایک حقیقت ہے جس سے انکار نہیں کیاجاسکتا۔پاکستان کا شمار ماحولیاتی تبدیلی سے متاثر ہونے والے ممالک میں ہوتا ہے،ماحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلی تیزی سے رونما ہورہی ہے،ماحولیاتی تبدیلی سے ہمارے ملک پر گہرے اثرات پڑرہے ہیں

ہمیں غیر معمولی درجا حرارت اور بارشوں کا سامنا ہے،بلوچستان میں 605 فیصد اور سندھ میں 525 فیصد  زیادہ بارشیں ہوئی ہیں،گلیشیر پگھلنے کی وجہ سے سیلاب کے خطرات بڑھ گئے ہیں پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات میں صف اول میں ہے، شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان کے گلیشیئر پگھل رہے ہیں ہمیں موسمیاتی تبدیلی کی شدت اور اثرات کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرنے کی ضرورت ہیترقی یافتہ ممالک کو اخراج میں کمی کے لیے بین الاقوامی فورمز پر کیے گئے وعدوں پر عمل کرنا چاہئے،ماحولیاتی تبدیلی کی رفتار کو دیکھتے ہوئے ہمیں اپنی تمام ترجیحات کو 2050 سے 2030 تک منتقل کرنے کی ضرورت ہے،اس سال زیادہ تر مغربی ممالک کو بڑھتے ہوئے درجہ حرارت اور پانی کی کمی کا سامنا تھا،ماحولیاتی تبدیلی ہمارے 9.1 فیصد جی ڈی پی پر اثر انداز ہوتی ہے نواب شاہ، جیکب آباد اور تربت مسلسل تین سالوں سے دنیا کی گرم ترین شہر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اس جگہوں کا درجہ حرارت 50 ڈگری سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا جو نا قابل رہائش ہیماحولیاتی تبدیلی ہمارے لئے سنگین وجودی بحران ہے، پاکستان نے اپنی توجہ تخفیف پر مرکوز کر دی ہے،ہم نے ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے اپنے ترجیحات کو تبدیل کر دیا ہے،صنعتی کمپنیوں کو سبز اہداف بنانے کی ضرورت ہے



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…