جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد عمران خان ملکی تاریخ کے سب سے بڑے چور ثابت ہوچکے ہیں،بلاول بھٹو زر داری

datetime 3  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد عمران خان ملکی تاریخ کے سب سے بڑے چور ثابت ہوچکے ہیں،جو شخص جھوٹا حلف نامہ الیکشن کمیشن کو دے،

وہ صادق اور امین نہیں ہوسکتا،غیرملکیوں سے پیسے لے کر ملکی سیاست کو آلودہ کرنے والے عمران خان عوام کے مجرم ہیں۔الیکشن کمیشن کے فیصلے کے حوالے سے اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد عمران خان ملکی تاریخ کے سب سے بڑے چور ثابت ہوچکے ہیں، کرپشن کے خلاف عمران خان کا بیانیہ جھوٹا نکلا، پی ٹی آئی کی بنیاد ہی کرپشن پر رکھی گئی تھی۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن کو تحقیقات سے روکنے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے اختیار کرنے والے عمران خان قوم کے سامنے بے نقاب ہوگئے۔ انہوںنے کہاکہ غیرملکیوں سے فنڈز لے کر غیرملکی سازش کا نعرہ لگانا پی ٹی آئی کی منافقت تھی جس کا پردہ اب چاک ہوچکا، جو شخص جھوٹا حلف نامہ الیکشن کمیشن کو دے، وہ صادق اور امین نہیں ہوسکتا۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے کرپشن کے خلاف نام نہاد مہم اسی لئے چلائی کہ اپنی کرپشن کو چھپاسکیں۔ انہوںنے کہاہک غیرملکیوں سے پیسے لے کر ملکی سیاست کو آلودہ کرنے والے عمران خان عوام کے مجرم ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…